اترپردیشتازہ ترین خبریں

یوپی بورڈ رزلٹ 2019: نتائج کا اعلان، یہاں دیکھیں رزلٹ

ایشیا کے سب سے بڑے امتحان کا انعقاد کرانے والے یوپی بورڈ (اترپردیش مادھیمک شکشا پریشد) کا ہائی اسکول اور انٹر میڈیئٹ کے امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

بتا دیں کہ اس پہلے بورڈ کے سرکاری ترجمان نے جمعرات کے روز بتایا تھا کہ ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحان کا اعلان کل ایک ساتھ مادھمک شکشا پریشد کے صدردفتر میں دوپہر 12 بجکر 30 منٹ پر کیا جائے گا۔ آخر کر آج اس کا اعلان کر دیا گیا ہے

یاد رہے کہ یوپی بورڈ کے تحت ہائی اسکول کے 1740021 ریگولر اور 16417 پرائیویٹ لڑکوں اور 1432237 ریگولر اور 6628 پرائیویٹ لڑکیوں نے امتحان دیئے۔ اسی طرح انٹرمیڈیٹ میں 1377499 ریگولراور 45110 پرائیویٹ لڑکوں جبکہ 1166545 ریگولر اور 67275 پرائیویٹ لڑکیوں نے ان امتحان میں شرکت کی۔ جس میں 10 ویں کلاس کا رزلٹ 80.07 فیصد رہا، جس میں 83.98 فیصد لڑکیاں اور 76.66 فیصد لڑکوں کو کامیابی ملی ہے۔ وہیں 12 ویں کے 70.06 فیصد طلبا نے امتحان پاس کیا ہے۔ جس میں 76.46 فیصد لڑکیاں اور 64.40 فیصد لڑکوں کو کامیابی ملی ہے.

اگر یوپی بورڈ کے ٹاپر کی بات کریں تو 10ویں میں کانپور کے گوتم رگھونشی نے ٹاپ کیا ہے۔ انہوں نے 97.17 فیصد کے ساتھ اترپردیش میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہاں دیکھیں رزلٹ.

اس کے علاوہ طلبا بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاکر اپنا رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹس کے لنک نیچے دیئے گئے ہیں، یہاں لنک پر کلک کرکے اپنا رزلٹ دیکھ سکتے ہیں:
http://www.upresults.nic.in/
https://upmsp.edu.in/

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close