تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

یمن میں فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپ، درجنوں افراد ہلاک

یمن کے جنوبی صوبے کے الضالع میں اتوار کو فوجیوں اور حوثی باغیوں کے درمیان ہو نے والی جھڑپ میں 13 فوجی سمیت درجنوں حوثی باغیوں کی موت ہو گئی۔ سرکاری ذرائع نے اس جھڑپ کی اطلاع دی۔

باغیوں نے شمالی الضالع میں تین دن پہلے کئی مقامات پر قبضہ کر لیا تھا۔ اتوار کو فوجیوں نے باغیوں کے قبضہ سے کنٹرول کو واپس لینے کی کوشش کی جس کی وجہ سے یہ جھڑپ ہوئی۔

قابل ذکر ہے کہ یمن 2014 سے خانہ جنگی سے نپٹ رہا ہے۔ حوثی باغی سعودی نواز صدر عبد ربہ منصور ر ہادی کی مخالفت کر رہے ہیں۔ باغیوں نے ملک کے شمالی حصے، جس میں دارالحکومت صنعا بھی شامل ہے اس پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close