اپنا دیشتازہ ترین خبریں

یس بینک کے صارفین کے لئے خوشخبری، پیسہ نکالنے پر لگی حدیں ختم

یس بینک کے صارفین آج شام 6 بجے سے تمام بینکنگ سہولیات کا فائدہ اٹھا پائیں گے۔ ساتھ ہی بینک اکاؤنٹ پیسہ نکالنے پر لگی حدیں بھی ہٹ جائے گی۔ اس سے اب صارفین اپنے اکاؤنٹ سے 50,000 سے زیادہ روپے نکال سکیں گے۔ ریزرو بینک نے پانچ مارچ کو یس بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ہٹا کر کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لے لیا تھا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جگہ پر ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کی گئی تھی۔ اس کے بعدیس بینک کے اکاؤنٹ ہولڈروں کے لئے زیادہ سے زیادہ پچاس ہزار روپے کی منظوری سمیت کچھ بینکاری خدمات پر روک لگا دی گئی تھی۔ یہ روک 18 مارچ (آج) شام سے ختم ہونے والی ہے۔ اس سے صارفین کو بڑی راحت ملے گی۔ تنظیم نو کی منصوبہ بندی کو حکومت کی منظوری ملنے کے بعد پیر کو بحران کا شکار یس بینک کے شیئر میں 58 فیصد سے زیادہ کی زبردست اچھال دیکھی گئی۔

بی ایس ای میں یس بینک کے شیئر نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 58.12 فیصد کی چھلانگ لگائی۔ این ایس ای میں بھی اس کا شیئر 58.12 فیصد اچھل کر 40.40 روپے پر رہا۔ ممبئی ا سٹاک مارکیٹ میں اس کے 112.78 لاکھ حصص اور این ایس ای میں 9.55 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ مرکزی کابینہ نے یس بینک کی تنظیم نو کی منصوبہ بندی کو منظوری دے دی ہے۔

سیتا رمن نے کہا تھاکہ مرکزی کابینہ نے ہندوستانی ریزرو بینک کی جانب سے مجوزہ تنظیم نو کی منصوبہ بندی کی منظوری دے دی ہے۔ بھارتی اسٹیٹ بینک یس بینک میں 49 فیصد ایکوئٹی حصص خرید ے گا۔ اور دیگر سرمایہ کاروں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ اس نوٹیفکیشن کے سات دن کے اندر اندر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کر لی جائے گا۔ مجوزہ منصوبہ کے مطابق، ایس بی آئی یس بینک میں 49 فیصد حصص حاصل کرے گا اور کم سے کم تین تک یس بینک میں اپنی 26 فیصد حصہ داری برقرار رکھنی ہوگی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close