تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

ویڈیو: یاسر شاہ کو بالی ووڈ گانا گنگنانا پڑا مہنگا، پی سی بی نے لگائی پھٹکار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر یاسر شاہ کی مراکش حسینہ کے ساتھ ٹک ٹاک پر بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ جو تنازعہ کا شکار ہو گئی ہے. جس کے لئے پی سی بی نے بھی پھٹکار لگائی ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل ہونے والی ٹک ٹاک ویڈیو میں پاکستانی کرکٹر یاسر شاہ ایک مراکش حسینہ کے ساتھ پیار بھرے گیت پر لپ سنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف خاصے مہنگے ثابت ہونے والے اور سیریز میں شرمناک وائٹ واش کے اگلے ہی روز پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 100وکٹیں مکمل کرنے والے دوسرے بالر ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ حال ہی میں یاسر شاہ کو کرکٹ میں نمایاں خدمات انجام دینے اور 82سالہ ریکارڈ توڑنے پر پاکستان کے صدر مملکت کی جانب سے ”ستارہ امتیاز“ سے نوازا گیا تھا۔ یار رہے کہ یاسر شاہ سے قبل عمر اکمل نے بھی ایسے ہی ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر چکے ہیں، بعد ازاں انہوں نے وہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی تھی لیکن اس باوجود بغیر بتائے ویڈیو شیئر کرنے پر پی سی بی نے عمر اکمل پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

یہاں دیکھیں ویڈیو:

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close