اترپردیشتازہ ترین خبریں

ہوم گارڈ ڈیوٹی گھپلہ: ایک اور ماسٹر مائنڈ کمانڈنٹ پولیس کی گرفت میں

ہوم گارڈ ڈیوٹی اسکیم میں ملوث ہونے کے الزام میں گوتم بدھ نگر سے 5ہوم گارڈ افسران کو گرفتار کرنے کے ایک دن بعد ریاستی راجدھانی سے بھی پولیس نے جمعرات کو ایک ماسٹر مائنڈہوم گارڈ کمانڈنٹ کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ہوم گارڈ کمانڈنٹ کرپا شنکر پانڈے کو لکھنؤ کے گومتی نگر علاقے میں اس کی رہائش گارہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ریاستی راجدھانی میں ہوم گارڈ گھپلے کے ضمن میں کرپا شنکر نے گڑمبا پولیس اسٹیشن سے 5 لاکھ روپئے ہوم گارڈ کی تنخواہ کے نام پر اڑا لئے۔ الزام ہے کہ کرپا شنکر نے 23 ہوم گارڈوں کی تنخواہ نکالی ہے لیکن جولائی اور اگست کے مہینے میں صرف 9 ہوم گارڈ حاضر تھے۔

وہیں ڈی جی پی او پی سنگھ نے کہا کہ ہوم گارڈ ڈیوٹی گھپلے کے ضمن میں جانچ کی سفارش پورے اسٹیٹ کے لئے کی گئی ہے اور لکھنؤ سے ہوم گارڈ کمانڈنٹ کی گرفتاری اسی جانچ کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہوم گارڈ کمانڈنٹ کرپا شنکر پانڈے کے خلاف کافی ثبوت ملے ہیں اور گڑمبا پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کی جانب سے گومتی نگر پولیس اسٹیشن پر انکے خلاف ایف آئی آر درج کرائے جانے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ لکھنؤ کے ایک پولیس اسٹیشن پر دو ماہ کے اندر 5 لاکھ روپئے نکالے گئے تھے۔لکھنؤ میں 44 پولیس اسٹیشن ہیں باقی جگہوں پر بھی انکوائری کی جارہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ بدھ کو نوئیڈا(گوتم بدھ نگر ضلع)میں 9 پولیس اسٹیشنوں پر ہوم گارڈ ڈیوٹی گھپلے میں ملوث ہونے کے الزام میں 5 ہوم گارڈ افسران کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نوئیڈا میں رکھے ڈیوٹی اسکیم سے متعلق دستاویزات کو بھی مبینہ طور پر آگ لگا دی گئی تھی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close