اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ہنگامہ کرنے والے اراکین کے خلاف کارروائی کرنے پرسبھی پارٹیاں اتفاق رائے قائم کریں: نائيڈ

راجیہ سبھا کی کارروائی بار بار متاثر ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے جمعرات کو کہا کہ ایوان میں سبھی پارٹیوں کو مشتعل ارکان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے اتفاق رائے قائم کرنا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے قبل مسٹر نائیڈو نے پارلیمانی امور کے وزیروں اور مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ایوان کی کارروائی بار بار ملتوی کرنے کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے والے اراکین كو مدد ملے گی۔ چیئرمین نے کہا کہ انہیں ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے کیلئے مجبور کر دیا جاتا ہے کیونکہ ایوان کے کچھ ارکان نے ایوان میں عام کام کاج نہ ہونے دینے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔

میٹنگ میں مسٹر نائيڈ نے کہا کہ ایوان کی کارروائی بار بار ملتوی ہونے پر انہیں انتہائی افسوس ہے۔ مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کو مشتعل ارکان کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے اتفاق رائے قائم کرنا چاہئے۔

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہونے کے بعد سے راجیہ سبھا کی کارروائی میں بار بار خلل پڑنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ایوان کی کارروائی بہتر طریقے سے چلانا حکومت اور سبھی پارٹیوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔اس سلسلے میں چیئرمین دونوں فریقین سے صرف ایک دوسرے سے بات چیت کرنے کی اپیل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشاورتی کمیٹی نے بڑی تعداد میں بل کے لئے وقت مختص کیا ہے۔ ان پر غور کرنے کے لیے تقریباً دو سیشن کا وقت درکار ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close