اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ہند۔پاک کے درمیان ٹکراؤ کا سب سے زیادہ خمیازہ کشمیریوں کو بھگتنا پڑتا ہے: محبوبہ مفتی

بھارتی جنگی طیاروں کے سرحد پار پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے بالاکوٹ علاقے میں کارروائیوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ طرفین کے درمیان ٹکراؤ کا سب سے زیادہ خمیازہ کشمیریوں کو بھگتنا پڑے گا۔

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا چونکہ پاکستان نے ہندوستانی طیاروں کی کارروائیوں سے کسی بھی جانی نقصان کو مسترد کیا ہے اب انہیں چاہئے کہ وہ مفاہمانہ اسٹینڈ لیں ورنہ صورتحال کنٹرول سے باہر نکل سکتی ہے جس کا سب سے زیادہ خمیازہ کشمیریوں کو بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ خود کش حملے کے بعد ملک میں فضا مکدر ہوگئی ہے لوگ انتقام چاہتے ہیں لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ تشدد، تشدد کو ہی جنم دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں امن کے حامیوں کو غدار کے القاب سے نہیں نوازا جاتا ہے۔ محبوبہ مفتی نے پاکستانی صحافی محمل سرفراز کے ٹویٹ کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ٹکراؤ کا خمیازہ کشمیریوں کو بھگتنا پڑتا ہے، کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جو میں نے کہا وہ مبنی بر حق ہے جموں کشمیر کے لوگ کب تک خمیازہ بھگتیں گے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close