اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ہندی کو مسلط مت کیجئے، یہ ہر کسی کے لیے ناقابل قبول: رجنی کانت

اداکار رجنی کانت نے آج کہاکہ ہندوستان میں ایک مشترکہ زبان کا تصور ممکن نہیں ہے اور کہاکہ ہندی کو مسلط کرنے کی کوئی بھی کوشش کی نہ صرف جنوبی ریاستوں کی جانب سے مزاحمت کی جائے گی بلکہ شمال میں بھی کئی اسے قبول نہیں کریں گے۔

مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے حال ہی میں ہندی کو مشترکہ زبان بنانے کی تائید کی تھی جس پر جنوبی ہند کے مختلف لیڈروں نے شدید ردِعمل ظاہر کیا تھا جن میں صدر ڈی ایم کے‘ ایم کے اسٹالن اور کانگریس لیڈر و سابق وزیراعلی کرناٹک سدارامیا بھی شامل تھے۔ رجنی کانت کے یہ ریمارکس بھی امیت شاہ کے اس بیان کے ردِعمل کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ سپراسٹار نے کہا کہ ہندی کو مسلط نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ ایک مشترکہ زبان کا نظریہ ’افسوسناک‘ ہے اور یہ ملک میں ممکن نہیں ہے۔ ایک مشترکہ زبان ہندوستان کے لئے ہی نہیں بلکہ کسی بھی ملک کے لئے اُس کی یکجہتی اور ترقی کے لئے اچھی بات نہیں ہے۔

رجنی کانت نے جنہوں نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے اسمبلی انتخابات (2021) سے قبل سیاست میں داخل ہوں گے یہاں ایرپورٹ پر میڈیا سے کہاکہ اگر آپ ہندی مسلط کرتے ہیں تو صرف تمل ناڈو نہیں‘ جنوب کی کوئی بھی ریاست اسے قبول نہیں کرے گی۔ شمالی ہند کی کئی ریاستیں بھی اسے قبول نہیں کریں گی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close