اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ہندی کو لازمی زبان بنائے جانے سے متعلق خبریں گمراہ کن: جاؤڈیکر

انسانی وسائل کے ترقی کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے نئی تعلیمی پالیسی کے مسودے میں ہندی کو لازمی زبان بنائے جانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا میں شائع یہ خبر گمراہ کن ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی میں ہندی کو لازمی زبان بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندی ہی نہیں، بلکہ کسی بھی زبان کو لازمی نہیں بنایا گیا ہے۔ مسٹر جاؤڈیکر نے کہا،’ ہم ملک کے تنوع کو تحفظ فراہم کرنے کے حق میں ہیں اور تمام زبانوں کا احترام کرتے ہیں، اس لیے کسی بھی ایک زبان کو لازمی بنائے جانے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ حکومت جلد ہی نئی تعلیمی پالیسی کے مسودے کو سامنے رکھے گی‘۔

واضح رہے کہ ہندوستانی خلائی ریسرچ کونسل کے سابق ڈائریکٹر کے کستوری رنگن کی صدارت والی کمیٹی نے نئی تعلیمی پالیسی کا مسودہ حکومت کو سونپ دیا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close