اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ہندوستان ’یوم پاکستان‘ تقریب کا کرے گا بائیکاٹ

پلوامہ حملے سے بگڑے تعلقات کے بیچ حریت لیڈروں کو مدعو کیے جانے کی مخالفت میں ہندوستان پاکستان کے قومی دن سے متعلق پروگرام کا بائیکاٹ کرے گا۔ اس پروگرام میں حکومت ہند کا کوئی بھی نمائندہ شرکت نہیں کرے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے آج پریس بریفنگ میں یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے نامہ نگاروں کے سوالوں پر کہا کہ یہ فیصلہ تقریب میں حریت لیڈروں کو مدعو کرنے کے پاکستان کے فیصلے کے مدنظر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی دن پر اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی سرکاری تقریب میں ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساریا بھی شامل نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ 23 مارچ 1940 کو مسلم لیگ نے لاہور میں ایک قرارداد منظور کرکے پاکستان کو الگ ملک کے طور پر بنائے جانے کا اعلان کیا تھا، اس لئے ہر سال پاکستان کا قومی دن 23 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ مسٹر کمار نے کہا، "میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ ہندوستان نے پاکستان کے قومی دن میں کسی نمائندے کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا پاکستان میں ہمارے ہائی کمشنر شرکت کریں گے، مسٹر کمار نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان میں ہمارے ہائی کمشنر بھی اس پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے۔

دریں اثنا ہندوستان نے کرتارپور صاحب کوریڈور کے لئے گذشتہ دنوں باقاعدہ طور پر بات چیت کی تھی اور بات چیت کا دوسرا دور دو اپریل کو واہگہ میں ہونا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close