آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

ہندوستان کے ساتھ جنگ متبادل نہیں، صرف بات چیت ہی واحد راستہ ہے: پاکستان

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنےکےلئے بات چیت کا راستہ ہی مناسب ہے،مسائل کے حل کےلئے جنگ کوئی متبادل نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی میٹنگ میں یہاں پہنچے مسٹر قریشی نے ’الجزیرہ نیویارک نیٹ ورک ‘ سے یہ بات کہی ہے۔انہوں نے ہندوستان -پاکستان کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے اپنے وزیراعظم عمران خان کی 26جولائی کی تقریرکا ذکر کیا جس میں مسٹر خان نے کہا تھا،’’آپ اگر ایک قدم آگے بڑھاتے ہیں تو ہم دو قدم بھڑیں گے۔‘‘انہوں نے نئی حکومت کی جانب سے ہندوستان کے ساتھ مثبت اور پر امن بات چیت کےلئے اپیل کا بھی ذکر کیا۔

الجزیرہ نیٹ ورک نے مسٹر قریشی کے حوالے سے کہا،’’ہم نے جو قد اٹھایا، ہم سمجھتے ہیں کہ وہ دانش مندی پر مبنی تھا۔ دو نیوکلیائی ملکوں کے ساتھ تعلقات کیسے ٹھیک کئے جائیں ۔جنگ اس کا متبادل نہیں ہے۔ فوجی کارروائی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔صرف بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔‘‘

آپ کو بتا دیں کہ کزشتہ دنوں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان کے بارے میں ایک تیکھا تبصرہ کیا تھا. اس دوران انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی نشانے پر لیتے ہوئے کہا تھا کہ "میں امن مذاکرات کی بحالی کے اپنی پہل پر ہندوستان کے منفی جواب سے مایوس ہوں. حلا نکہ میں اپنی زندگی میں بڑے عہدوں پر بیٹھے ایسے چھوٹے لوگوں سے ملا ہوں، جی کے پاس بڑی تصویر دیکھنے کا نظریہ نہیں ہے

اس سے پہلے ہندوستان اور پاکستان کے بیچ بڑی بات چیت کو پھر سے شروع کرنے کے لئے عمران خان نے پی ایم مودی کو خط لکھا تھا. حلا نکہ ہندوستانی فوجوں پر ہو رہے حملوں کے بیچ ہندوستان نے کسی بھی سطح پر بات چیت سے انکار کر دیا تھا. جس کے بعد ہندوستان کو لیکر عمران خان کا یہ بیان سامنے آیا تھا

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close