اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ہندوستان کی لڑائی پاکستان سے نہیں، دہشت گردی سے ہے: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہا کہ ہندوستان کا پاکستان کے عوام کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے اور انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی دہشت گردی کے خلاف ہے۔

مسٹر مودی نے ایک نیوز چینل کے انٹرویو میں کہا کہ جہاں تک ہندوستان کا تعلق ہے پاکستان کے پاس دہشت گردی کے خلاف جنگ کے علاوہ اور کوئی متبادل نہیں ہے۔
مسٹر مودی نے کہا’’ ہمارا پاکستان کے عوام کے ساتھ کبھی جھگڑا نہیں تھا اور آج بھی نہیں ہے‘‘۔

وزیر اعظم نے کہا’’ ہم نے 26/11 حملے کے تعلق سے سبھی فہرست، ٹیپ وغیرہ دے دیئے، وہ قصورواروں کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں اور اسے ہمیں سونپ سکتے ہیں، ہم قانونی اقدامات کریں گے۔ جیش محمد نے واضح طور پر کہا کہ ہاں، ہم نے یہ کیا ہے اور اس وقت بھی آپ (پاکستان) کاروائی نہیں کرتے ہیں‘‘۔ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردانہ حملے کے بعد یقین دلایا کہ وہ فیصلہ کن کاروائی کرے گا لیکن وہ ایسا نہیں کرتا۔ میں اب ان کے جال میں نہیں پھنسنا چاہتا ہوں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close