اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ہندوستان کی خوبصورت رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں رشتۂ ازدواج میں منسلک، رسپشن 4 جولائی کو

اداکاری سے سیاست میں اتر کر ممبر پارلیمنٹ بننے والی ٹالی ووڈ اداکارہ نصرت جہاں نے کولکتہ کے مشہور کپڑا تاجر نکھل جین سے شادی کر لی ہے۔

سترہویں لوک سبھا کے لئے ہونے والے انتخابات میں نصرت جہاں مغربی بنگال کے بشيرهاٹ سے پہلی بار ایم پی منتخب ہوئی ہیں۔ نوبیاہتا جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ شادی میں نصرت کی نزدیکی دوست اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن پارلیمنٹ ممی چکرورتی بھی شامل تھیں۔ شادی کے لئے نصرت اور نکھل کا خاندان ترکی کے لئے روانہ ہوا تھا اور 17 جون کو استنبول میں شادی کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سرخ رنگ کے لهنگے میں انتہائی خوبصورت نظر آ رہی ہیں جبکہ ان کے شوہر نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی پہنی ہوئی ہے۔

میڈیا سے آنے والی اطلاعات کے مطابق نصرت کی شادی قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں ترکی کے بوڈرم میں ہوئی۔ یہ شادی ہندو رسم و رواج سے ہوئی۔ خیال رہے نصرت جہاں نے سال 2010 میں مقابلہ حسن جیت کر اپنی ماڈلنگ زندگی کی شروعات کی تھی۔ نصرت کو ان کے کام کیلئے اب تک کل دو ایوارڈ مل چکے ہیں۔ نصرت کی عمر فی الحال 28 سال ہے۔

میڈیا ذرائع کی مانیں تو بہت جلد یہ شادی شدہ جوڑا ہندوستان لوٹے گا اور 4 جولائی کو کولکاتا میں ایک گرانڈ رسپشن پارٹی بھی رکھی جائے گی. جس میں سیاسی ہستیوں کے ساتھ ساتھ فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close