اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ہندوستان میانمار کے ساتھ معاشی تعلقات میں اضافہ کرے گا: کووند

صدر رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ ہندوستان میانمار کے ساتھ معاشی تعلقات میں اضافہ کرے گا اور میانمار کے کاروباری اداروں کو ہندوستانی تجارتی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کے راستے دریافت کرنے کی دعوت دی ہے۔

میانمار کے دورے پر گئے مسٹر کووند نے جمعرات کو یانگون میں دونوں ممالک کے 70 سے زیادہ کاروباری اداروں کی موجودگی میں اسمال انڈسٹری پر مرکوز انٹرپرائزز انڈیا شو کے پانچویں ایڈیشن کا افتتاح کرتے وقت یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ’نیبر ہوڈ فرسٹ ‘ اور ’’ ایکٹ ایسٹ‘ پالیسی کے تحت میانمار کو خصوصی درجہ حاصل ہے۔ ہندوستان میانمار کے ساتھ معاشی تعلقات میں اضافہ کرنے اور مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close