اپنا دیشتازہ ترین خبریں

دنیا کی ’ریپ راجدھانی‘ بن گیا ہے ہندوستان: راہل گاندھی

ملک میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سنیچر کو کہاکہ ہندوستان دنیا کی ‘ریپ راجدھانی’ بن گیا ہے۔

مسٹر گاندھی ان دنوں کیرالہ میں اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ کے تین دن کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے یہاں عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں خواتین کے لئے کوئی سیکورٹی نہیں ہے اور حالیہ دنوں میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف خوفناک جرائم کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر عصمت دری کے معاملات پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں ہر روز کوئی نہ کوئی عصمت دری کا معاملہ سامنے آرہا ہے۔

مسٹر راہل گاندھی نے کہاکہ مسٹر مودی صرف مذہب کی باتیں کرنے میں مصروف ہیں لیکن انہیں کچھ مذہبی کتابیں پڑھنی چاہئیں۔ انہوں نے مسٹر مودی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک پر حکمرانی کرنے والے ہی جب تشدد پر یقین رکھتے ہیں تو ایسے میں عوام کا قانون اپنے ہاتھ میں لے لینا فطری ہے۔کانگریس کے لیڈر نے کہاکہ ہندوستان پہلے دنیا کو صحیح راستے پر چلنے کی راہ دکھاتا تھا لیکن اب پوری دنیا کے ممالک سوال کر رہے ہیں کہ ہندوستان اپنی ماوں اور بہنوں کو محفوظ رکھنے میں کیوں ناکام ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ 27 نومبر کو حیدرآباد میں جانوروں کی ڈاکٹر دشا کو عصمت دری کے بعد جلا دینے کے واقعہ اور جمعرات کو اناو میں عصمت دری کی متاثرہ کو جلا دینے کے واقعہ نے ملک کو جھنجھور کر رکھ دیا ہے۔ ان واقعات کے بعد سے پورے ملک میں غصہ کا ماحول ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close