Khabar Mantra
کھیل کھلاڑی

راہل اور روہت شرما کریں گے اوپننگ

احمدآباد:ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے ان باتوں پر روک لگا دی ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹی 20-سیریز میں روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کون کریگا۔انھوں نے میچ سے ایک دن پہلے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہٹ مین کاساتھ دینے کیلئے کے ایل راہل اتریں گے۔میچ سے قبل قیاس لگائے جا رہے تھے کہ روہت کے پاٹنر کے طور پر کے ایل راہل اور شکھر دھون میں سے کون میدان پر اترے گا۔کوہلی نے کہا کہ شکھر دھون ریزرو اپنر رہیں گے۔آسٹریلیا میں ہوئی ٹی 20-انٹرنیشنل سیریز سے چوکنے والے روہت کی جب سے واپسی ہوئی ہے تب سے یہ قیاس لگایا جارہے کہ رال اور دھون میں سے کو ان کے ساتھ اوپننگ کرنے اترے گا۔

کوہل نے کہا ”مجھے ایسا نہیں لگتا ہے (کہ دھون اور راہل دونوں کو پلیئنگ الیون میں فٹ کیا جا سکتا ہے) اگرروہت کھیلتے ہیں تو یہ کافی آسان ہے کہ کے ایل راہل اور روہت مسلسل ہمارے لئے ٹاپ آرڈر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور وہ دنوں ہمارے لئے اننگز کی شروعات کریں گے۔ایسی صورت میں جہاں یا تو روہت آرام کرتے ہیں یا کے ایل فٹ نہیں ہوتے ہیں تو شکھر تیسرے اوپنر کے طورپر ٹیم میں رہیں گے۔روہت نے جنوری -فروری 2020میں واپس کھیلے گئے آخری 2ٹی 20-انٹرنیشنل میچوں میں 65اور ناٹ آؤٹ 60رن بنائے تھے۔پچھلے پانچ ٹی 20-میچوں میں روہت نے تین اننگز میں نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close