تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: جیمیسن کی خطرناک گیندبازی کی بدولت ٹیم انڈیا کی ناقص کارکردگی

نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز کائل جیمیسن (تین وکٹ پر 38 رن) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت ہندستان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پانچ وکٹ کے نقصان پر 122 رن ہی بنا سکا۔ بارش کی وجہ سے پہلے دن صرف 55 اووروں کا ہی کھیل ہو سکا۔

یاد رہے کہ ٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کے لئے میدان میں اتری ٹیم انڈیا کی شروعات ناقص رہی اور سلامی بلے باز پرتھوی شا (16) ٹم ساوڈھی کا شکار بن گئے۔ اس کے بعد مینک اگروال (34) بھی خراب شاٹ کھیلتے ہوئے ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر جیمیسن کو کیچ دے بیٹھے اور اس طرح ٹیم انڈیا کی افتتاحی جوڑی محض 35 رن کے اسکور پر ہی پویلین واپس لوٹ گئی۔ اس کے بعد چتیشور پجارا نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش لیکن وراٹ کوہلی کو جیمیسن نے راس ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر اکر ٹیم انڈیا کو جھنجھوڑ دیا۔ وراٹ محض دو رن ہی بنا پائے۔

واضح رہے کہ نیل ویگنر کی جگہ ٹیم میں شامل کئے گئے جیمیسن نے تین وکٹ لئے اور ہندوستانی بلے بازی کو کمزور کردیا۔ انہوں نے وراٹ کے بیش قیمتی وکٹ سمیت پجارا اور ہنوما ویہاری کا بھی وکٹ لے لیا۔ پجارا نے 42 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 11 رن بنائے جبکہ ہنوما ویہاری صرف سات رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ٹیم میں وکٹ کیپر کے طور پر اور نیوزی لینڈ کے دورے پر اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے رشبھ پنت (37 گیندوں میں 110 رن) اور اجنکیا رہانے (122 گیندوں پر 38 رن) کریز پر موجود ہیں

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمیسن نے 14 اووروں میں 38 رن دے کر تین وکٹ لئے جبکہ ساؤڈھی نے 14 اووروں میں 27 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔ چوٹ کے بعد واپسی کر رہے بولٹ نے 14 اووروں میں 44 دے کر ایک وکٹ لیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close