Khabar Mantra
دلی این سی آردلی نامہ

علمی تحقیق کے لیے جہد مسلسل ضروری:پروفیسر نعیم الحسن

نئی دلی:ٓج شعبۂ عربی دہلی یونیورسیٹی کی طرف سے ریسرچ اسکالرس سیمینار کا انعقاد عمل میں آیا،یہ اس شعبہ کی خوب صورت روایت ہے جس کا مقصد اسکالرس کے تحقیقی ذوق کو مہمیز کرنا ، ان کے معیار کو بلند کرنا اور تحقیق کے میدان میں ان کی رہنمائی کرنا ہوتاہے ۔

آج کے پروگرام کی صدارت صدر شعبہ جناب پروفیسر نعیم الحسن صاحب نے کی ، جس میں شعبہ کے اساتذہ پروفیسر سید حسنین اختر ، ڈاکٹر محمد مجیب اختر ، ڈاکٹر محمد اکرم ، ڈاکٹر اصغر محمود، ڈاکٹرآصف اقبال، ڈاکٹر ابو تراب اور ڈاکٹر محمد نعیم شریک رہے ، پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد تین پی ایچ ڈی اسکالر س نے اپنے اپنے مقالے پیش کیے۔ سب سے پہلے اسکالر محمد نعیم نے ’’اسہامات عماد الدین خلیل فی الادب الاسلامی ‘‘ پراپنا مقالہ پیش کیا ، جس میں ادب اسلامی کے آغاز اور ارتقائ پر روشنی ڈالنے کے ساتھ عماد الدین خلیل کی خدمات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا، اس کے بعد دوسرے اسکالر محمد یحیی نے ’’بدایۃ الشعر العربی وتطورہ فی الہند‘‘ کے موضوع پر اپنا مقالہ پیش کیا ، جس میں ہندستان میں عربی شاعر ی اورعربی کے شعرا ئ کا اجمالی تعارف پیش کیا، جب کہ اسکالر حماد احسن ابن پروفیسر ولی اختر  نے ’’الروائی البولیسی نبیل فاروق وسلسلتہ الشہیرۃ ‘‘ کے عنوان پر اپنا مقالہ پیش کیا اور موضوع کے مختلف گوشوں کا احاطہ کیا ۔

اس کے بعد ڈاکٹر اصغر محمودصاحب نے اپنی گفتگو میں ریسرچ اسکالر کی محنتوں کو سراہا اور انہیں تحقیقی تجربات کی روشنی میں مفید نصیحتیں کیں، اخیر میں صدر شعبہ جناب پروفیسر نعیم الحسن صاحب نے کلیدی گفتگو پیش کی ، جس میں اس سیمینار کی اہمیت ، طریقہ کار اور دو رحاضر میں اس کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے تمام باحثین کی محنتوں کو سراہا اور مفید مشورے دےے ، پروگرام کی نظامت باحث محمد نوشاد عالم نوری نے کی ۔پروگرام میں شعبہ کے پی ایچ ڈی اسکالروں سمیت دیگر طلبا وطالبات نے شرکت کی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close