اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ہندوستان اور زامبیا کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط

ہندوستان اور زامبیا کے درمیان دفاع، معدنی دولت اور ارضیات سمیت چھ شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ زامبیا کے صدر ایڈگر لنگو اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان وفد کی سطح پر بات چیت کے بعد آج یہاں ان معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

اس سے قبل، مسٹر مودی نے زامبیا کو ایک اہم اور قابل اعتماد شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوری اقدار پر یقین اور ترقی کی آرزو دونوں ممالک کو جوڑتا ہے۔ اس شراکت داری سے تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچےکی تعمیر، ترقی میں تعاون، صلاحیتوں کے فروغ، مضبوط ثقافتی روابط اور عوام سے عوام کے باہمی رابطوں پر پھیلا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے آج دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر نتیجہ خیز بات چیت کی اور اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کو تجارت کے شعبے تنوع اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانےسے فائدہ ہوگا۔ ہندوستان ترقی کے میدان میں تعاون کے حصے کے طور پر زامبیا کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرتا رہا ہے اور یہ اطمینان کی بات ہے کہ وہاں صحت، توانائی پیدا کرنے اورلوساکا میں ٹریفک کی سہولت میں اچھی پیشرفت ہورہی ہے۔ اس تعاون کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہندوستان زامبیا میں ایک انکیوبیشن سینٹر کے قائم کرنے میں مدد کرے گا۔ زراعت کو فروغ دینے کے لئے، 100 شمسی توانائی کے آبپاشی کے پمپ مہیا کیے جائیں گے۔ ایک ہزار ٹن چاول اور 100 ٹن دودھ پاؤڈر بھی وہاں بھیجا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ معدنی وسائل کے میدان میں یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت معدنی وسائل کی کھوج اور انہیں نکالنے کا خاکہ تیار کیا جائے گا۔ دفاعی شعبے میں تعاون کے لئے ایک اہم معاہدہ پر بھی دستخط کیا گیا ہے۔ اس سے دفاعی شعبے میں تبادلے میں اضافہ ہوگا۔ زامبیا کی مسلح افواج کی استعداد بڑھانے میں مدد کے لئے فوج اور فضائیہ کی تربیتی ٹیمیں وہاں بھیجی جائیں گی۔ ہندوستان زامبیا کے فضائیہ کے اڈے پر فائر انجن کی پانچ گاڑیاں بھی تعینات کرے گا۔

مسٹر مودی نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال، سیاحت، زراعت، فوڈ پروسیسنگ، معدنیات اور توانائی کے شعبے میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے دونوں ممالک میں صنعت و تجارت کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close