تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: پہلا ٹی-20 بارش کی نذر

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اتوار کو پہلا ٹوئنٹی -20 میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ مسلسل بھاری بارش کی وجہ سے میچ میں ٹاس بھی نہیں ہوسکا تھا۔

بتا دیں کہ تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پہلے بارش ہلکی تھی لیکن پھر بعد میں تیز ہو گئی بارش کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی تھی اور یہ امید کی جا رہی تھی کہ تھوڑی دیر بعد بارش روک جانے کے بعد ٹاس ہو گا اور ناظرین کو ایک شاندار میچ دیکھنے کو میل گا مگر ایسا نہیں ہو سکا، کیونکہ پہلے بارش ہلکی تھی لیکن پھر بعد میں تیز ہوتی چلی گئی۔ بالآخر میچ کو منسوخ کرنا پڑا۔ جس سے ہزاروں ناظرین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ تین میچوں کی ٹی 20 سریز کا آج پہلا میچ منسوخ ہو جانے کے بعد اب اگلا میچ بدھ کو موہالی میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 22 ستمبر یعنی اتوار کو بنگلور میں کھیلا جائے گا. اس کے بعد ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو گا، جس میں تین میچ کھیلے جائیں گے. اس سریز میں کچھ سینئر گیندبازوں کو آرام دیا گیا اور ان کے جگہ کچھ نوجوان گیندبازوں کو موقعہ دیا گیا ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے میچوں میں ٹیم انڈیا کی کارکردگی کیسے رہتی ہے.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close