آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

ہندوستان۔میانمار کے درمیان دو سمجھوتوں پر دستخط، کووند کی سوچی سے ملاقات

ہندوستان اور میانمار کے درمیان ججوں کی تربیت اور سائنس اور ٹکنالوجی میں تعاون پر دو سمجھوتوں پر منگل کے دن دستخط کئے گئے۔

اس موقع پر ہندوستان نے تشدد سے متاثر میانمار کے راکھین صوبہ میں بنائے جارہے 250 گھروں (ہندوستان کی جانب سے) پہلے مرحلے میں بنائے گئے 50 گھروں کو بھی میانمار کے حوالے کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس راکھین میں ہوئے تشدد کے بعد بہت سے لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر مختلف ممالک میں فرار ہو کر پناہ لئے ہوئے ہیں جن میں سے آٹھ لاکھ روہنگیائی مسلمان صرف بنگلہ دیش میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ لوگوں کی بحالی کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہندوستان نے اپنے جانب سے 250 گھروں کو بنانے کااعلان کیا تھا جس کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان ہوئے سمجھوتوں پرد ستخط کے موقع پر صدر رام ناتھ کووند اور میانمار کے صدر یو ون مائنٹ موجود تھے۔ مسٹر کووند نے مسٹر مائنٹ کے ساتھ وفد کی سطح پر بھی بات چیت کی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close