تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

ہندوستانی کمپاؤنڈ خواتین اور مردوں کی تیر انداز ٹیم نے لگایا چاندی پر نشانہ

جکارتہ، ہندوستانی کمپاؤنڈ خاتون تیر اندازی ٹیم کو اچھے آغاز کے باوجود آخری وقت میں کچھ غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا اور انہیں یہاں کوریا کے خلاف 18 ویں ایشیائی کھیلوں کے تیر اندازی مقابلے کے فائنل میں 228۔231 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جس کے بعد انہیں چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ ان کھیلوں کے تیر اندازی مقابلے میں ہندوستان کا یہ پہلا تمغہ بھی ہے۔
مسکان کرن، مدھومیتا اور جیوتی سریکھا کی ہندوستانی کمپاؤنڈ تیر اندازی ٹیم نے کوریائی ٹیم کو سخت مقابلہ دیا اور پہلا سیٹ 59۔57 سے اپنے نام کیا لیکن دوسرے سیٹ میں وہ دو پوائنٹ سے پچھڑکر 56۔58 سے ہار گئیں۔ تیسرا سیٹ بھی دلچسپ رہا جس میں دونوں ٹیمیں 58۔58 کی برابری پر رہیں۔
اگرچہ چوتھے فیصلہ کن سیٹ میں کوریائی ٹیم خود اعتمادی سے لبریز نظر آئی اور اس نے شروع میں ہی دو پرفیکٹ 10 کے ساتھ 20۔0 کی برتری بنالی۔ ہندوستانی کھلاڑی مسکان کرن نے پہلے دو تیروں پر 9۔9 کے شاٹ لگائے۔
حالانکہ تیسرے شاٹ پر پرفیکٹ 10 سے ہندوستان کو کچھ راحت ملی لیکن اگلے دو تیروں پر 8 اور 9 کے شاٹ سے وہ سونے کے تمغے سے دور ہوگئیں۔ آخری تین پر جیوتی سریکھا نے 10 کا اسکور کیا اور ہندوستانی ٹیم یہ سیٹ 55۔58 سے ہارکر سونے کا تمغہ گنوا بیٹھی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close