آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

ہندوستانی نژاد پریتی پٹیل دوبارہ برطانیہ حکومت میں شامل

ہندوستانی نژاد پریتی پٹیل دوبارہ برطانیہ حکومت میں شامل کی گئیں ہیں اور انہیں وزیر داخلہ کا عہدہ سونپا گیا ہے۔ نئے وزیر اعظم بورس جانسن نے ہاؤس آف کامنس سے خطاب کرنے سے پہلے اپنی کابینہ کا اعلان کیا۔

محترمہ پٹیل اور ڈومینک راب کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ محترمہ پٹیل وزارت داخلہ سنبھالیں گي جبکہ مسٹر راب کو وزارت خارجہ سونپا ہے۔ خارجہ اور وزارت داخلہ سے پہلے بھی ان دونوں کے پاس تھے۔ کابینہ میں شامل دیگر وزرا ء اسٹیفن برکلے (بریگزٹ وزیر)، مائیکل گوو (چانسلر آف ڈچ آف لنکیسٹر)، بین والیس (وزیر دفاع)، لیز ٹروس (بین الاقومی تجارت کے وزیر) میٹ ہین کاک (وزیر صحت) گوون ولیمسن (وزیر تعلیم) نکی مورگن (وزیر ثقافت) اینڈریو لیڈسم (وزیر خزانہ)، ایمبر روڈ (عملہ جات اور پنشن کے وزیر)، جیکب رئیس-موگ (لیڈر آف کامنس) ہیں۔

بریگزٹ حامی ٹوری یوروپین ریسرچ گروپ کی صدارت کرنے والے مسٹر رئیس موگ نے کابینہ کو اپنے کنٹرول میں رکھنے جیسے حقائق کو مسترد کرتے ہوئے کہا“مسٹر جانسن کابینہ کی تشکیل کے ذریعے ملک اور پارٹی کو ساتھ لے رہے ہیں۔ جانسن کابینہ میں سابق وزیر اعظم ٹریسا مے کابینہ کے 17 ارکان کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close