اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ہندستان کی بڑی حصولیابی، خلا میں سیٹلائٹ کو مار گرانے کی طاقت رکھنے والا چوتھا ملک

دنیا میں لائو سیٹلائٹ کو خلا میں ہی مار گرانے کی صلاحیت رکھنے والےطاقت ور ملکوں میں ہندوستان کا نام چوتھے نمبر پر درج ہوگیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک سے خصوصی طورپر خطاب کرتے ہوئے اس صلاحیت کو حاصل کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آج کچھ ہی وقت پہلے ملک میں بنائی گئی اینٹی سیٹلائٹ میزائل (اے-سیٹ) سے ’مشن شکتی‘ آپریشن کو انجام دیا گیا ہے۔ صرف تین منٹ میں یہ آپریشن پورا کر لیا گیا۔ اس مشن کے تحت 300 کلومیٹر دور اور زمین کی نچلی مدار(لو ارتھ آربٹ) میں واقع ایک سیٹلائٹ کو ہدف بنایا گیا تھا جسے اے سیٹ نے کامیابی کے ساتھ مارگرایا۔ مشن شکتی اپنے مقصد اور ہدف کو پورا کرنے میں کامیاب رہا۔ امریکہ، روس اور چین کے بعد ہندوستان یہ صلاحیت حاصل کرنے والے چوتھا ملک بن گیا ہے۔

مسٹر مودی نے کہا کہ یہ صلاحیت ملک کی سلامتی اور ترقی کے سفر کو مزید مضبوط کرنےکےلئے ہے اور بین الاقوامی برادری کو بھروسہ دلایا کہ یہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ’’اے سیٹ میزائل ہندوستانی کی سلامتی اور ترقی کے سفر کے نظریے سے ملک کو ایک نئی مضبوطی دے گا۔میں آج عالمی برادری کو بھی یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم نے جو نئی صلاحیت حاصل کی ہے یہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔یہ تیز رفتار سے آگے بڑھ رہے ہندوستان کی دفاعی پہل ہے۔‘‘

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close