Khabar Mantra
اپنا دیش

سری نگر کے مضافاتی علاقہ میں تصادم، 2 جنگجو اور ایک سی آر پی ایف اہلکار ہلاک

سری نگر کے مضافاتی علاقہ لاوے پورہ میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ایک مختصر تصادم آرائی میں دو جنگجو اور ایک سی آر پی ایف اہکار ہلاک ہوئے جبکہ ایک جنگجو زخمی حالت میں زندہ پکڑا گیا۔

مہلوک جنگجوئوں کی شناخت خطیب احمد داس ساکن بجبہاڑہ اور ضیاء الرحمان وانی ساکن آرتھ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔ مہلوک سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت 73 بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ کانسٹیبل رمیش راجن کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق خطیب احمد داس جنگجو تنظیم حزب المجاہدین اور ضیاء الرحمان جنگجو تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سری نگر کے مضافاتی علاقہ لاوے پورہ میں بدھ کی دوپہر کو موٹر سائیکل پر سوار تین جنگجوئوں نے سی آر پی ایف کی ایک ناکہ پارٹی پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان مختصر تصادم آرائی چھڑ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس مختصر تصادم آرائی میں دو جنگجو اور ایک سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوا جبکہ عمر فیاض نامی جنگجو کو زخمی حالت میں زندہ پکڑ لیا گیا۔ تاہم عمر فیاض کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ عمر کسی بھی جنگجو تنظیم کے ساتھ وابستہ نہیں تھا۔

دریں اثنا جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں کی مستعدی سے ہی لاوے پورہ میں فورسز کو کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا: ‘سری نگر کے مضافاتات علاقوں میں ناکہ چیکنگ ہوتی ہے۔ یہ گروپ کسی کارروائی کے لئے نکلا تھا۔ وہ فائر کرنے کے لئے تیار تھے۔ جوں ہی ناکہ پارٹی نے رکنے کا اشارہ کیا تو ایک جنگجو نے فائرنگ کرکے سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کو شہید کردیا۔ ہمارے فورسز کافی الرٹ ہیں’۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close