آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

ہندستان اور پاکستان کے مابین تجارت کے وسیع امکانات

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ ہندستان اور پاکستان کے درمیان تجارت کے وسیع امکانات ہیں لیکن باہمی تنازعہ اور مصنوعی رکاوٹوں کی وجہ سے ان سے خاطرخواہ فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا ہے۔

پاکستان کے انگریزی روزنانہ ’دی ڈان ‘میں شائع عالمی بینک کی رپورٹ ’گلا س ہاف فل: پرومز آف ریجنل ٹریڈ ان ساؤتھ ایشیا‘ کے مطابق ہندستان اور پاکستان کے درمیان تجارت فی الحال دو ارب ڈالر سے تھوڑی زیادہ ہے۔ لیکن دونوں ممالک اگر مصنوعی رکاوٹوں کو ختم کرنے پر راضی ہوجاتے ہیں تو یہ اعداد و شمار بڑھ کر 37 ارب ڈالر ہوسکتا ہے۔

بدھ کے روز جاری رپورٹ کے مصنف اور عالمی بینک میں چیف ماہر اقتصادیات سنجے کٹھوریا نے کہا کہ انکا ماننا ہے کہ اعتماد سے تجارت بڑھتی ہے اور تجارت سے اعتماد، ایک دوسرے پر انحصار اور امن کی کوششوں کو فروغ ملتاہے۔ انھوں نے کرتار پور ریڈور کو دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد بڑھانے والا قدم بتایا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close