اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ہم من کی بات نہیں کریں گے بلکہ عوام کی آواز سنیں گے: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج کہا ہے کہ ملک کے عوام سب سے اوپر ہیں اور مرکز میں کانگریس کی حکومت بننے پر ’ہم من کی بات‘ نہیں کریں گے بلکہ عوام کی آواز سنیں گے۔

مسٹر راہل گاندھی نے یہاں دسہرہ میدان میں پارٹی کے لوک سبھا امیدوار اشوک تنور کے حق میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بے روزگاری اور کسانوں پر قرض کے بوجھ کو ملک کے سامنے سب سے بڑا چیلنج قرار دیا۔ انہوں نے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ملک کےغریب، کسان، مزدور، چھوٹے تاجروں کی طرف دھیان دینے کے بجائے ملک کا پیسہ مبینہ طور پر امبانی اور اڈانی جیسے صنعت کاروں کو دے دیا ہے۔

انہوںنے دعوی کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ لوک سبھاانتخابات میں 15 لاکھ روپے کی بات کہی تھی لیکن یہ پیسے تو نہیں آئے لیکن کانگریس کی مجوزہ نیائے یوجنا کے تحت ملک کے 25 کروڑ غریب خاندانوں کے کھاتوں میں ہرسال 72 ہزار روپے ضرور جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی واضح طور پر کہا کہ اس منصوبہ کے لئے یہ رقم اکٹھا کرنے کےلئے متوسط زمروں سمیت کسی دیگر زمرےپر کوئی معاشی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close