اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ہم سال 2020 تک جموں-کشمیر میں وزیراعظم کے عہدے کو بحال کریں گے: شاہ فیصل

سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہا کہ اُن کی جماعت جموں کشمیر پیپلز موومنٹ ریاست میں وزیراعظم کے عہدے کو سال 2020 تک بحال کرے گی۔

بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے بیان، کہ ‘بی جے پی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کو سال 2020 تک ہٹائے گی’ کے ردعمل میں شاہ فیصل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘جموں کشمیر پیپلز موومنٹ سال 2020 تک جموں کشمیر میں وزیراعظم کے عہدے کو بحال کرے گی’۔ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے گذشتہ روز کہا کہ مودی حکومت جموں کشمیر کو خصوصی درجہ عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کو سال 2020 تک ختم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان دفعات کے خاتمے کے لئے بی جے پی عوام کے سامنے وعدہ بند ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نشینل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز بانڈی پورہ میں ایک چناوی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کو حاصل خصوصی پوزیش کو مزید نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، انشاء اللہ صدر ریاست اور وزیراعظم کے عہدوں کو بحال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے عمرعبداللہ سےاس بیان کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دریں اثنا مرکزی وزیر خزانہ ارن جیٹلی نے بھی عمرعبداللہ کے اس بیان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمر عبداللہ کے اس بیان کا مقصد علاحدگی پسند فضا پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ہندوستان کی کوئی بھی حکومت ایسی حماقت نہیں کرے گی.

 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close