اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ہماری کوشش ہے کہ پسماندہ اقلیتی طبقہ تعلیم سے محروم نہ رہے: مختار عباس نقوی

این ایم ڈی ایف سی کے سلور جوبلی تقریب اور ریاستی اداروں کی سالانہ کانفرنس کا انعقاد

 نئی دہلی (انور حسین جعفری)
مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہاکہ تعلیم کے بغیر ترقی ادھوری ہے۔ تعلیم کے بغیر بااختیار نہیں کیا جا سکتا۔ اس لئے ہماری کو شش ہے کہ پسماندہ اقلیتی طبقہ تعلیم سے محروم نہ رہے، اس لئے اقلیتی طبقہ کو تعلیمی لون بھی دیا جاتا ہے۔ 6 اقلیتوں، جین، پارسی، بودھ، عیسائی، سکھ اور مسلم طبقہ کے 10 لاکھ سے زائد طلباء کو پری میٹرک، پوسٹ میٹرک، میرٹ کم مینس اور دیگر وظائف دئے گئے ہیں۔ اگلے 5 برسوں میں ہم 5 کروڑ طلباء کو وظائف دیں گے۔ گزشتہ تقریباً 5 5 برسوں میں، مختلف وظائف کی اسکیموں سے غریب، کمزور اقلیتی معاشرے کے ریکارڈ 3 کروڑ 18 لاکھ سے زیادہ طلبا مستفید ہوئے ہیں، جس میں تقریباً 60 فیصد طالبات بھی شامل ہیں۔

مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی آج مرکزی وزارت اقلیتی امور کے قومی اقلیتی ترقی اور فائنانس کا رپوریشن کے 25سال مکمل ہو نے پر سلور جبلی تقریب اور اس کی ریاستی تنظیمی ایجنسیوں کی سالانہ کا نفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس میں این ایم ڈی ایف سی اور جموں و کشمیر، اترپردیش، تریپورہ، کیرالہ اور دیگر سرکاری ذرائع ابلاغ کے چینلا ئزنگ ایجنسیوں کے مابین ایک معاہدے پر دستخط ہو ئے۔

اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری سیلیش، این ایم ڈی ایف سی کے چیئرمین کم منیجنگ ڈائریکٹر شہباز علی اور وزارت کے دیگر اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ر یاستوں کے چیف سکریٹری،سکریٹری اور ریا ستی چینلا ئزنگ ایجنسیوں کے سربراہان (ایس سی اے ایس) کے اعلیٰ عہدیدار بھی بطور خاص موجود تھے۔ اس موقع پر مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی نے این ایم ڈی ایف سی کو 25سال کا کا میاب طویل سفر طے کر نے پر مبارک باد پیش کرے ہوئے کہاکہ این ایم ڈی ایف سی نے پچھلے 5 برسوں میں تقریباً3000 ہزار کروڑ روپے، 8 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ مستحقین کو مختلف معاشی سرگرمیوں،اسٹینڈ اپ اوراسٹارٹ اپ وغیرہ کے لئے کفایتی نرخوں پر قرض مہیا کرائے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اقلیت میں 6کمیونٹی ہیں،جن کی برا بری، تعلیم اور امپاورمنٹ کیلئے وزارت کام کر رہی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان دنیا میں جامع ترقی اورواضح طاقت کا رول ماڈل بن گیا ہے۔ مودی حکومت ہر ضرورت مند کو بہتر تعلیم، روزگار کے قابل ہنر کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے جنگی پیمانے پر کام کر رہی ہے۔ مودی حکومت کی ترجیح یہ ہے کہ اقلیتوں سمیت معاشرے کے تمام ضرورت مند طبقات کو معیاری تعلیم اور ہنرکے ذریعہ ترقی اور معاشی طور پر روزگار کے قابل اوربااختیار بنانا ہے۔

مختار نقوی نے کہا کہ مودی سرکار پہلے دن سے ہی مرکزی اقلیتی وزارت اس سمت میں مضبوطی سے کام کر رہی ہے۔کمزور پسماندہ طبقہ کی مدد ایسی کو ئی نہیں کر رہا، لیکن مودی حکومت کی کوشش ہے کہ سماج کا پسماندہ طبقہ ملک کی ترقی میں بھاگیدار بنے۔ وزارت اقلیتی امور نے مختلف ریاستوں کے 150 سے زائد اساتذہ کو مرکزی دھارے میں شامل ہونے کی تربیت دی ہے جس کے تحت ملک بھر کے مدرسہ کے اساتذہ کو قومی دھارے سے جڑنے کی تعلیم دی گئی ہے۔

وزیر موصوف نے کہاکہ دست کاروں اور ہنر مند استادوں کا فن دست کاری تھا وہ ختم ہو رہا تھا، اس فن کو کس طرح زندہ کیا جائے اور ان استاد دستکاروں،ہنر مندو کو اس فن دست کاری کے ذریعہ کس طرح رو ز گار کا موقع دیا جائے،اس پر ہم نے ایک تحریک کی طرح کا م کیا ہے اور’ہنر ہاٹ‘ منعقد کر کے ان کو رو ز گار سے جوڑا۔ وزیر موصوف نے کہاکہ سال 2016میں پہلی مرتبہ ہنر ہاٹ لگا یا گیا جس کے بعد پو رے ملک میں لگا ئے جا رہے ہیں،جس کا مقصد صرف دست کاروں اور ہنر مند کا ریگروں کو مارکیٹ مہیا کرا نا کرا نا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ایک سال میں 100ہنر ہاٹ منعقد کریں تا کہ دست کاروں کو رو ز گار مل سکے۔

نقوی نے کہاکہ ہم نے ملک بھر میں وقف املاک کو سو فیصد ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا ہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔ ملک بھر میں 6 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ وقف املاک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج 2020کا عمل صدفیصد آن لائن ڈیجیٹل ہوگا۔حج 2020 کیلئے درخواستیں آن لائن لی جا رہی ہیں۔جوموبائل ایپ کے ذریعہ بھی دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا ’پردھان منتری جن وکاس کا ریہ کرم‘ کے تحت ملک بھر میں 100 کامن سرویس مراکز شروع کر نے کا وعدہ کیا تھا، جو 100دن سے قبل ہی قائم ہو گئے ہیں۔ تقریب میں وزیر موصوف نے این ایم ڈی ایف سی کی میگزین کے خصوصی ایڈیشن ’یادیں‘اور دیگر کئی کتابوں کا بھی اجرا کیا۔

وہیں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے شہید بھگت سنگھ سیوا دل کی سماجی خدمات کع دیکھتے ہوئے انہیں ایمبولینس کی چابی سونپی۔ یہ ایمبولینس این ایم ڈی ایف سی کے سی ایس آر پروگرام کے تحت تنظیم کو فراہم کی گئی۔ یہ تنظیم غریب اور نادار افراد کو دہلی میں مفت ایمرجنسی سروس مہیا کرتی ہے۔وزیر موصوف نے ایمبولینس کو ہری جھنڈی دکھا کر رو انہ کیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close