اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ہماری آرمی کسی کو چھیڑتی نہیں، لیکن اگر کسی نے چھیڑا تو چھوڑتی نہیں ہے: پی ایم مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے آج پاکستان کا نام لئے بٖغیر سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے دفاع کے میدان میں اپنی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے اور قومی سلامتی کے لئے وہ کوئی بھی اقدام کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

مسٹر مودی نے یہاں دہلی چھاؤنی میں واقع کرِپَّا پریڈ گراؤنڈ میں این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے معیشت اور دفاع کے میدان میں اپنی اہلیت میں اضافہ کیا ہے۔ فوج نے سرحد پار کی گئی سرجیکل اسٹرائک کا بالواسطہ طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فوج نے دشمن کو سخت پیغام دیتے ہوئے واضح کر دیا ہے۔ ’ہم کسی کو چھیڑتے نہیں ہیں، لیکن چھیڑا تو چھوڑتے نہیں ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے لئے ضروری ہونے پر اور بھی سخت فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان امن کا سخت ترین حامی ہے لیکن قومی سلامتی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس بابت ہم کوئی بھی قدم اٹھانے میں جھجھک نہیں کریں گے۔ حکومت قومی سلامتی کے معاملے میں سخت فیصلے کرتی رہے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے ان چنندہ ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو فوج، بحریہ اور فضائیہ، تینوں جگہ سے ایٹمی حملے اور اپنی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رافیل جنگی طیارے کے سودے کے سلسلے میں اپوزیشن کے ذریعے اٹھائے گئے سوالات کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے دہائیوں سے زیرالتویٰ جنگی طیاروں کے سودے کو عملی جامہ نہیں پہنایا۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک میں ہی ہیلی کاپٹر، ٹینک، میزائل اور گولے بارود بنائے جا رہے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close