اترپردیشتازہ ترین خبریں

ہمارا نیا سال تب آئے گا جب اتر پردیش میں اپنی حکومت آئے گی: اکھلیش یادو

سابق وزیر رام پرساد چودھری ایس پی میں شامل

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے پیر کے روز کارکنوں سے کہا کہ یہ نئے سال کا آغاز ہے۔ یہ ہمارا آپ کا نیا سال نہیں ہے، اپنا نیا سال تب آئے گا جب ریاست میں اپنی حکومت آئے گی۔ بی جے پی کے لوگوں نے کسانوں کو آمدنی دگنی ہونے کا بھروسہ دلایا تھا۔ بی جے پی کو کسانوں نے اقتدار میں پہنچا دیا۔ اتر پردیش اور مرکز میں حکومت بھی بنوا دی لیکن ہمارے کسانوں کو کیا ملا۔

پارٹی کے ریاستی صدر دفتر میں سابق وزیر رام پرساد چودھری کے ایس پی میں شامل ہونے کے موقع پر ان کا استقبال کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ ساتھیوں جیسے جیسے موسم کھل جائے گا، پارٹی میں گرماہٹ نظر آئے گی۔ موسم میں تبدیلی ہے اور یہ چھوٹی موٹی تبدیلی نہیں ہے۔ یہ تبدیلی حکومت میں لانے والا تبدیلی ہے۔ مجھے اطلاع ملی کہ جب آپ لوگ بستی سے رام پرساد چودھری کے ساتھ یہاں کے لئے نکلے ہیں، حکومت کے لوگوں کو سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ کتنی گاڑیاں نکلی ہیں۔ اچھا کیا جو ٹول پر پہلے ہی پیسہ دے دیا۔

ایس پی صدر نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر نشان لگاتے ہوئے کہا کہ وہ جانتے ہی نہیں ہے، یہ نمبر آنا کہاں سے ہے۔ اوپر سے یا نیچے سے، صوبہ ابھی کسانوں کی خودکشی میں نمبر ون ہے۔ بے روزگاروں کی خودکشی میں نمبر ون ہے۔ نیچے سے نمبر ون ہے۔ ہمیں الجھا دیا ہے۔ ریاست کا ہزاروں کروڑ کا منصوبہ پھنسا دیا ہے۔ جو ہم نے لیپ ٹاپ دیا ہے، وہ آج بھی چل رہے ہیں۔ انہوں نے ٹوائلٹ دیا ہے، جو اب بند ہوگئے ہیں۔ ہم آپ سوال نہ پوچھ پائیں، تو پہلے امیروں اور غریبوں میں جھگڑا کرایا نوٹ بندی کرکے۔ پھر سی اے اے کے نام پر دو کمیونٹی میں جھگڑا کرانا چاہتے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close