آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

ہزاروں امریکیوں کے قاتل جنرل قاسم کو بہت پہلے مار دینا چاہیے تھا: ڈونالڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی ہزاروں امریکیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے اس لیے قدس فورس کے سربراہ کو بہت پہلے ہی قتل کر دینا چاہیے تھا۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی راکٹ حملے میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے فوری بعد صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پر ملکی پرچم کو بغیر کسی کیپشن کے ساتھ ٹویٹ کرکے کامیابی کا علامتی اظہار کیا۔

بعد ازاں جنرل قاسم کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد اپنی ایک اور ٹویٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قدس فورس کے سربراہ پر امریکی شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو بہت پہلے ہی قتل کر دینا چاہیے تھا جو مزید امریکیوں کو مارنے کی سازش کر رہا تھا لیکن پکڑا گیا۔

امریکی صدر نے مزید لکھا کہ جنرل قاسم سلیمانی ایران میں بھی نفرت کی علامت تھا حال میں حکومت مخالف ہونے والے مظاہروں کو طاقت سے کچلا اور کئی مظاہرین کو قتل کیا، اسی لیے ایران میں قاسم کی ہلاکت پر اندرون ملک اتنا غم نہیں جتنا بیرون ملک دکھایا جا رہا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close