اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ہر محاذ پر ناکامی کے بعد مودی نے پاکستان کا محاذ کھولا ہے: فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر محاذ پر ناکامی کے بعد پاکستان کا محاذ کھول دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اس کے آلہ کار کشمیریوں کو مذہبی، علاقائی، لسانی اور مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے کے درپے ہیں۔

ان باتوں کا اظہار فاروق عبداللہ نے اتوار کے روز یہاں لاوے پورہ بتہ مالو میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ‘نریندر مودی نے کہا تھا کہ میں ہندوستان کو مضبوط اور خوش حال بناﺅں گا لیکن مودی نہ تو ہندوستان کو مضبوط بنا سکے اور نہ ہی خوشحالی لا سکے، آج نہ مسلمان خوش ہے ، نہ ہندو اور نہ سکھ خوش ہے، یہی وجہ ہے کہ بھاجپا والے دیگر تمام معاملات سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کے خلاف حملے کی تشہیر بازی کررہے ہیں’۔

اس موقعے پر جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصراسلم وانی، سینٹرل سکریٹری لیڈر عرفان احمد شاہ ضلع صدر سری نگر پیر آفاق احمد اور یوتھ صوبائی صدر سلمان علی ساگر بھی موجود تھے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close