اترپردیشتازہ ترین خبریں

ہر حال میں ہوگی رام مندر کی تعمیر، بس کورٹ کے فیصلے کا ہے انتظار: کیشو پرساد موریہ

اتر پردیش کے نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ جمعرات کو اعظم گڑھ پہنچے. اس دوران انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رام مندر کی تعمیر تو ہر حال میں ہوگی بس عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے۔

نائب وزیر اعلی کے جنگلات اور ماحولیات کے وزیر سنگھ چوہان کے والد کی موت پر اپنی تعزیت کا اظہار کرنے یہاں آئے تھے۔ اس سے قبل صحافیوں کے ذریعہ رام مندر پرپوچھے گئے سوال کے جواب میں مسٹر موریہ نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔ رام مندر کی تعمیر ہوکر رہےگی بس عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے۔

حکومت کے اس سلسلے میں کیا موقف ہے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کا اس ضمن میں موقف اک دم واضح ہے پارٹی کے سربراہ امت شاہ کی میٹنگ آر ایس ایس کے بلانے پر ہوئی تھی۔ پارٹی تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے اس طرح کی میٹنگ ہوتی رہتی ہے اس کو کسی اور چیزوں سے جوڑ کر نہ دیکھا جائے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close