اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ہریانہ میں دو بجے تک 37.12 اور مہاراشٹر میں 30.72 فیصد ووٹنگ

ہریانہ اسمبلی کی 90 سیٹوں اور مہاراشٹر کی 288 سیٹوں کےلئے پیر کو ہورہی ووٹنگ میں شروعاتی چارگھنٹوں میں صبح 11بجے تک تقریباً 22.38 اور 14.67 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ زبردست سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے۔ اس دوران کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ آج صبح سات بجے شروع ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی بہار اور مہاراشٹر کی ایک ایک لوک سبھا اور 15 ریاستوں میں اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کے لئے بھی پولنگ شروع ہوئی، پولنگ شام چھ بجے تک ہوگی۔ مہاراشٹر میں 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابات میں پہلی بار ووٹر ویري فیریبل پیپرآڈٹ ٹریل ( وی وی پیٹ) مشین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ریاست کے 46 اسمبلی حلقوں کے 96661 پولنگ مراکز پر تقریباً 1.35 لاکھ وي وی پیٹ مشینیں اور 1.80 لاکھ ای وی ایم لگائی گئی ہے اور 1.27 کنٹرول یونٹ لگائے گئے ہیں۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں اس بار کل 3239 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جن میں 150 خواتین امیدوار بھی اپنی قسمت آزما رہی ہیں. ریاست میں اس بار اہم مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی -شیوسینا-ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاؤلے) کے مهاگٹھ بندھن اور کانگریس نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے درمیان ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close