تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

ہریانہ: فٹ پاتھ پر سو رہے مزدوروں کو کار نے روندا، 5 ہلاک 9 زخمی

ہریانہ کے حصار میں جندل پل کے فٹ پاتھ پرایک دردناک حادثہ پیش آیا، جہاں رات میں سو رہے 13 مزدوروں کو ایک تیز رفتار کار نے روند ڈالا، جس سے پانچ مزدوروں کی موقعے پر ہی موت ہو گئی اور ڈارئیورسمیت 8افراد بری طرح سے زخمی ہو گئے. ایسا بتایا جا رہا ہے کہ یہ مزدور فلائی اوور کی مرمت کا کام کرنے کے بعد گزشتہ رات فٹ پاتھ پر سو رہے تھے. اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا.

حادثے کی جانکاری ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور اس نے زخمی مزدوروں کو اسپتال میں داخل کرایا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ اس حادثے کے بارے میں پولس نے بتایا کہ یہ حادثہ رات تقریباً 2 بجے ہوا۔ جس وقت یہ سب سو رہے تھے. پولس افسر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بے قابو ہوئی کار نے پہلے جندل پل پر سو رہے ان مزدوروں کو کچلا اور پھر اسکے بعد 70فٹ اونچے پل سے نیچے جا گری، جس میں کار کا ڈرائیور بھی بری طرح سے زخمی ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں جن لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے، ان میں زیادہ تر لوگ بہار سے تعلق رکھتے ہیں۔ فی الحال پولس نے کیس درج کر لیا ہے اور اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

حادثے کا شکار ہوئے مزدوروں کے ایک ساتھ نے بتایا کہ ہم قریب 15مزدور تھے. سبھی کام ختم کرنے کے بعد فٹ پاتھ پر سو گئے. ہماری آنکھیں اس وقت کھلیں جب ہم نے اپنے ساتھیوں کی چیخیں سنیں اور آنکھ کھولتے ہی دیکھا کہ ایک کار ہمارے ساتھیوں کو کچلتی ہوئی پل کے نیچے جا گری.

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close