Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

نربھیا کے انصاف کےلئے سڑک پر آنے والے

بلقیس معاملے میں خاموش کیوں؟شبانہ اعظمی کا سوال

(پی این این)
نئی دہلی:بلقیس بانو معاملے میں مجرمین کی رہائی کولیکر ملک بھر میں افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے ۔حالانکہ اس معاملے کو لیکر سپریم کورٹ میں پھر سماعت ہونے والی ہے ۔اسی دوران اس رہائی کو لیکر اداکارہ شبانہ اعظمی و سابق راجیہ سبھا رکن نے بھی اپنے درد کو عیاں کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ایسے سنگین جرم کرنے والوں کو رہا کرنا درست نہیں ہے اور رہائی کے بعد مجرمین کو مٹھائی کھلانا ،استقبال کرنا اور بھی غلط کام ہے ۔اس سے سماج میں غلط پیغام جائیگا۔
ایک ٹی وی چینل کو انٹر ویو میں شبانہ نے کہا کہ میں ششدر تھی کہ آخریہ کیسے ہوسکتا ہے کہ زنا اور اجتماعی قتل کے مجرمین رہا کردئے جائیں اور ان کی رہائی پر مٹھائی بانٹی جائے مالا پہنچا کر ان کا استقبال کیا جائے ۔اس سے سماج میں کیسا پیغام جائیگا۔یہ بھیانک عمل ہے ہم اپنی ماں بہنوں کو کیا جواب دیں گے ۔شبانہ اعظمی نے کہا کہ اگر اسی طرح زانیوں قاتلوں کو اعزاز ملتا رہا تو اس غلط پیغام جائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ آج ملک میں جو سرکار ہے جو خواتین کی فلاح اور اختیارات کو فروغ دینے کی بات کہتی ہے لال قلعہ سے اس کا اعلان ہوتا ہے اور اسی دن ایک عورت کے ساتھ سنگین جرم کرنے والوں کو اعزاز بھی دیا جاتاہے اور ان کا استقبال بھی کیا جاتا ہے تو میں سوچ میں پڑجاتی ہوں کہ آخر ملک میں یہ سب کیا چل رہا ہے ایسے واقعات صحیح معانوں میں شرمناک ہیں ۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ نہ صرف خواتین کےلئے شرمناک ہے بلکہ پورے سماج کو شرمندہ کرتا ہے ۔میں یہ بھی نہیں سمجھ پا رہی ہوں کہ جب نربھیا کےساتھ غلط ہواتب اس کے ساتھ پورا ملک سڑک پرتھا لیکن جب بلقیس بانو کےساتھ ہوا تب سب لوگ چپ کیوں ہوجاتے ہیں ۔میں تو خاص کر خواتین کی خاموشی پر حیران ہوں۔

 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close