تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

ہریانہ: سابق وزیراعلی بھوپندر سنگھ ہڈا کی روہتک رہائش گاہ پر سی بی آئی کا چھاپہ

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ہريانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا کی حکومت کے دوران ہوئے مبینہ زمین گھپلوں کے سلسلے میں آج یہاں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔

سی بی آئی کی دہلی سے ایک ٹیم صبح ہی مسٹر ہڈا کے یہاں ماڈل ٹاؤن میں ڈی پارک ایریا میں واقع رہائش گاہ پر پہنچی اور اس نے رہائشی کمپلیکس کو سیل کرنے کے بعد اپنی کارروائی شروع کر دی۔ سی بی آئی کے اہلکاروں نے کسی کو بھی اس دوران گھر کے اندر نہیں آنے دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چھاپے کی کارروائی کے دوران مسٹر ہڈا اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ سی بی آئی کی دیگر ٹیمیں مبینہ زمین گھپلوں کے سلسلے میں دہلی اور قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر) میں 30 دیگر مقامات پر چھاپے ماری کر رہی ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھاو

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close