اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ہتک عزت معاملہ: سپریم کورٹ نے اسمرتی ایرانی کو بھیجا نوٹس

سپریم کورٹ نے ہتک عزت معاملے میں کانگریس کے رہنما سنجے نروپم کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے پیر کو مرکزی وزیر ٹکسٹائل اسمرتی ایرانی کو نوٹس جاری کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی ایک بنچ نے کانگریسی رہنما سنجے نروپم کے ذریعہ دائر کردہ ہتک عزت کیس پر سماعت کرتے ہوئے انکوائری کرنے سے اتفاق کیا۔ سپریم کورٹ نے اسمرتی ایرانی کو نوٹس جاری کرکے اس معاملے پر ان سے ردعمل طلب کی ہے۔ بنچ نے کہا کہ ہم مسٹر نروپم کی عرضی پر 29 اپریل کو سماعت کریں گے۔ خیال رہے کہ 20 دسمبر 2018 کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے نروپم کے ذریعہ اسمرتی ایرانی کے خلاف دائر ہتک عزت کی شکایت پر جاری کئے گئے سمن کو رد کردیا تھا جس کے بعد کانگریس رہنما نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

سال 2012 میں اسمرتی ایرانی نے کانگریس رہنما سنجے نروپم کے خلاف ہتک عزت کا کیس درج کرایا تھا۔ عدالت نے ٹکسٹائل کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے خلاف ہتک آمیز زبان کا استعمال کرنے پر کانگریس رہنما کے خلاف الزام طے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ الزام میں کہا گیا تھا کہ کانگریسی رہنما نے ایک پرائیوٹ نیوز چینل پر بحث کے دوران ان کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا تھا۔ اسمرتی ایرانی کی شکایت کے بعد سنجے نروپم نے بھی بی جے پی لیڈر کے خلاف ایک شکایت کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایرانی نے ان کے خلاف اہانت آمیز تبصرہ کیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close