Khabar Mantra
دلی این سی آر

ایمس میں صورتحال نازک :2025سے پہلے نہیں ہے آپریشن کی تاریخ

(پی این این)

 نئی دہلی:42 سالہ رمیش سنگھ کے چہرے پر اس وقت مایوسی چھا گئی جب چھ ماہ کے انتظار کے بعد ڈاکٹروں نے انھیں 2025کے بعد آکر اپنے دل کا آپریشن کرانے کی صلاح دی۔ پہلے تو رمیش کو ڈاکٹر کی بات سمجھ نہیں آئی لیکن دوبارہ پوچھنے پر ڈاکٹرنے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ دہلی ایمس ہے۔ 2025سے پہلے یہاں کوئی ڈیٹ نہیں ہے۔اگر علاج کروانا چاہتے ہیں کسی نجی یا دوسرے سرکاری اسپتال میں جاسکتے ہیں۔ ، جب بلیا کا رہائشی رمیش چھ مہینے میں تین بار اوپی ڈی میں دکھانے کے بعد چوتھی بار آپریشن کی ڈیٹ لینے کے لئے پہنچے تھے۔اسی طرح کا معاملہ سریتا وہار واقع سدھارتھ دوبے کے ساتھ ہوا ، اس کے والد کوبرین ٹیومر ہے اور متعدد بار او پی ڈی میں دکھائے جانے کے بعد ، ڈاکٹر نے انہیں ایمس کاونٹر پر 1.20 لاکھ روپے جمع کرنے کا مشورہ دیا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ چار یونٹ خون کی بھی ضرورت ہوگی۔ وہ آپریشن سے پہلے جمع کرادینا ، لیکن اس کے بعد ، ڈاکٹر نے جو کہاسدھارتھا کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی بستر نہیں ہے۔ مریض کے دماغ میں خون کا جمع ہے۔ فوری طور پر آپریشن کرنا ضروری ہے ، لیکن بھرتی کرنے کے لئے کوئی بستر نہیں ہے۔ مشورہ دیا کہ وہ کسی اور اسپتال جاسکتے ہیں۔ان کے علاوہ ، منگل کے روز ایمس کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں موجود چندر سنگھ یادو نے ، اپنے والد کے لئے بستر نہ ہونے کی وجہ سے ،ڈاکٹروں کو ایک کاغذ پر لکھ کردیا کہ وہ اپنے مریض کو دوسرے اسپتال لے کر جارہے ہیں یہاں بستر خالی نہیں ہے۔ اب مریض کو کچھ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری انہیں کی ہوگی۔ ڈاکٹروں سے ہی ان معاملہ کے بارے میں پتہ چلا جو خود ویٹنگ کو لیکر حل ڈھونڈ رہے ہیں۔یہ صورتحال ملک کے سب سے بڑے میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی ہے ، جہاں لاک ڈاؤن کے صرف چند ماہ بعد ہی صحت کی خدمات دوبارہ شروع کی گئیں۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) ، نئی دہلی میں 2025 سے پہلے کوئی تاریخ دستیاب نہیں ہے۔ یہاں آپریشن تھیٹر مریضوں کے لئے خالی نہیں ہے اور نہ ہی بستر کی جگہ ہے۔

 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close