تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

ہاشم آملہ نے توڑا وراٹ کوہلی کا ریکارڈ، سب سے زیادہ تیز سنچری لگانے کا ریکارڈ کیا اپنے نام

جنوبی افریقہ ٹیم کے اسٹار سلامی بلے باز ہاشم آملہ نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 27ون ڈے سنچریاں اسکور کرنے کا ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔ پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں یہ ان کی 15 ماہ بعد پہلی اور مجموعی طور پر 27ویں سنچری ہے۔

ہفتہ کو پاکستان کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں آملہ شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 108 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، یہ ان کی اکتوبر 2017 کے بعد پہلی اور مجموعی طور پر کیریئر کی 27ویں ون ڈے سنچری ہے۔

ورٹ الزبتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا. جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر ہاشم آملہ نے 120 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 108 رنز بنائے جبکہ ڈیبو میچ کھیل رہے ریسي وین ڈیر ڈسین نے 101 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 93 رن بنائے. وہ اپنے ڈیبو میچ میں سنچری بنانے سے چوک گئے۔ جنوبی افریقہ نے 50 اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پرکل 266 رنز بنائے۔ اور پاکستان کو 267 رن کا ٹارگٹ دیا.

پاکستان نے اپنے سلامی بلے باز امام الحق کی 86 اور محمد حفیظ کی ناٹ آؤٹ 71 رن کی شاندار اننگز کی بدولت ہاشم آملہ کی ریکارڈ سنچری پر پانی پھیرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے میں پانچ گیندیں باقی رہتے ہوئے پانچ وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سریز میں 1- 0 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کے محمد حفیظ کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اب پانچ میچوں کی سریز کا دوسرا میچ منگل کو ڈربن میں کھیلا جائے گا.

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close