Khabar Mantra
کھیل کھلاڑی

روہت اور پنت کیرئیر کی بیسٹ رینکنگ پر،اشون کی فلک بوس چھلانگ

احمدآباد:انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں زوردار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی کھلاڑی روہت شرما رشبھ پنت روی چندرن اشون اور اکشر پٹیل کو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کافی فائدہ ہوا ہے۔روہت اور رشبھ اب 447-447پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں مشترکہ طور پر 7ویں مقام پر آگئے ہیں وہیں بالنگ میں اشون دنیا میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔رشبھ پنت نے بلے بازی ریکنگ میں 7مقامات کی چھلانگ لگائی ہے۔ادھر روہت شرما نے 5پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک مقام کی چھلانگ لگائی ہے۔کپتان وراٹ کوہلی پہلے کی طرح 5ویں مقام پر ہیں۔چتیشور پجارا اب ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے ہیں ونھیں 11پوائنٹس کانقصان ہوا ہے۔بالنگ میں اشون کو 27پوائنٹس کا فائدہ ہوا ہے۔گزشتہ ہفتے وہ 823پوائنٹس کے ساتھ 3نمبر پر تھے اب 850پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر آگئے ہیں۔جسپریت بمراہ اب 10ویں مقام پر آگئے ہیں۔آل راؤنڈر کی رینکنگ میں اشون کو ایک مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close