Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںسیاست نامہمسلم دنیا

مسلمانوں کا بائیکاٹ کی اپیل کرنے والے

پرویش ورماآزادمنتظمین پر ہوا مقدمہ

(پی این این)
نئی دہلی:ملک کی راجدھانی دلی کے دلشاد گارڈن میں وشوہندوپریشد کے ایک پروگرام میں بی جے پی ایم پی پرویش ورما ایک بار پھر تنازعہ میں ہیں ۔انھوں نے گزشتہ دنوں دلشاد گارڈن میں ایک ریلی میں کھلے عام مسلم سماج کا بائیکاٹ کرنے اور سبق سکھانے کی بات کہی،جس پر ملک کے کئی سماجی و سیاسی لیڈروں نے سخت احتجاج کیا تھااور ہیٹ اسپیچ کےخلاف دلی پولیس سے مقدمہ کرنے کی اپیل کی تھی۔
کئی دنوں کے بعد دلی پولیس حرتک میں آئی اور اس نے ریلی کرنے والے منتظمین کے خلاف معاملہ درج کیا۔خاص بات تو یہ ہے کہ جس شخص نے زہریلی تقریر کی تھی اسے چھوڑ دیا گیا ہے اور منتظمین کےخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔
دلی پولیس کے مطابق دلشاد گارڈ ن میں منعقد اس ریلی کےلئے پولیس کی اجازت نہیں لی گئی تھی اس لئے تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت ریلی کے منتظین کےخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔واضح ہو کہ اس ریلی کو 9 اکتوبر کو وشوہندو پریشد اور دیگر ہندوتنظیموں کے ذریعہ منعقد کیا گیا تھا ۔اس ریلی کو وراٹ ہندو سبھا کا نام دیا گیا تھا ۔
9 اکتوبر کو منعقد کئے گئے اس پروگرام وشو ہندو پریشد اور بی جے پی کے کئی لیڈر شامل ہوئے تھے جہاں پرمبینہ طورپر مسلم سماج کےخلاف زہریلی تقریر کی گئی تھی ۔ان مقررین میں بی جے پی ایم پی پرویش ورما بھی شامل تھے جنھوں نے کھلے عام مسلم سماج کی مکمل بائیکاٹ کی اپیل کی تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دلشاد گارڈ ن کے پروگرام کی اجازت نہیں لی گئی تھی ۔اس پروگرام میں نفرت بھری تقریریں کی گئی تھیں ۔ہندوتنظیموں نے اس ریلی کا انعقاد جنتا فلیٹس جی ٹی بی نگر کے رام لیلا میدان میں منیش کی قتل کے خلاف کیا تھا جس میں کچھ مسلم نوجوان ملوث ہیں ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close