تازہ ترین خبریںدلی نامہ

گوتم گمبھیر لاپتہ، لگائے گئے گمشدگی کے پوسٹر

سابق کرکٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم پی گوتم گمبھیر آلودگی کے معاملے پر طلب میٹنگ میں شامل نہ ہونے کے بعد سے ناقدین کے نشانے پر ہیں۔ دہلی کے آئی ٹی او علاقے میں اتوار کو ایم پی گوتم گمبھیر کی گمشدگی کے پوسٹر لگائے گئے۔

ان پوسٹروں پر لکھا ہے کیا آپ نے انہیں کہیں دیکھا ہے؟ آخری بار اندور میں جلیبی کھاتے ہی دیکھا گیا تھا۔ پوری دہلی انہیں ڈھونڈ رہی ہے۔ گمبھیر اندور میں چل رہے ٹیسٹ میچ کیکمینٹری کے لئے جمعہ کو اندور میں تھے۔ وی وی ایس لکشمن نے جتن سروپ اورگمبھیرکے ساتھ اندوری پوہے اور جلیبی کا ناشتہ کرتے ہوئے تصویر ٹویٹ کی تھی۔ اس کے بعد گمبھیر کو ٹوئٹر یوزرس نے ٹرول کیا۔ عام آدمی پارٹی اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے ان پر تنقید کی تھی۔

اس پر گمبھیر نے ٹویٹ کیا کہ اگر مجھے گالی دینے سے دہلی کی آلودگی کم ہو جائے گا تو آپ مجھے جی بھر کر گالی دیجئے۔ انہوں نے کہا کہ میرے پارلیمانی علاقے اور شہر کیتئیں وعدوں کی وہاں ہو رہے کام کے ذریعہ جانچ کی جانی چاہئے قابل ذکر ہے کہ آلودگی کے معاملے پر حکومت، مختلف اتھارٹی اور عوامی نمائندوں کا اجلاس 15 نومبر کو ہوا تھا۔ اجلاس کے پینل میں گمبھیر سمیت 29 اراکین کو نامزد کیا گیا تھا۔ اجلاس میں صرف چار رکن ہی پہنچے تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close