اپنا دیشتازہ ترین خبریں

گنگا کی صفائی کے لئے 111دن بھوک ہڑتال کرنے والے پروفیسر اگروال کا انتقال

گنگا کو آلودگی سے پاک بنانے کے لئے 111 دنوں سے بھوک ہڑتال کر نے والے ماہرماحولیات اور سائنس داں پروفیسر جے ڈی اگروال (سوامی گیان سوروپ سانند) کا جمعرات دوپہر انتقال ہوگیا۔

انہیں بدھ کو ہریدوار انتظامیہ نے رشی کیش کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس ) میں داخل کرایا گیا تھا۔ سوامی سانند نے 9 اکتوبر سے پانی پینا بھی چھوڑ دیا تھا۔ پروفیسر جی ڈی اگروال کا بھوک ہڑتال ختم کروانے کے لئے پچھلے دنوں یونین پانی وسائل کی وزیر اوما بھارتی ان سے ملنے بھی گئی تھیں اور انہوں نے اپنے فون پر مرکزی وزیر نتن گڈگری سے بات بھی کرائی تھی. لیکن پروفیسر جی ڈی نے گنگا ایکٹ نافذ کرنے تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کی بات کہی تھی.

آپ کی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ ماہرماحولیات اور سائنس داں جے ڈی اگروال آئی آئی ٹی کانپور کے ریٹائر پروفیسر تھے. ریٹائر کے بعد انہوں نے سنت کی تعلیم شروع کی. تعلیم لینے کے بعد انھیں سوامی گیان سوروپ سانند کے نام سے جانے جانے لگے. جی ڈی اگروال نے آخری خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورانسی کے کاشی ہند یونیورسٹی کو ان کر جسم کو دے دیا جائے .

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close