دلی این سی آر

گندے پانی کے خلاف دہلی کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

ترکمان گیٹ پر پولیس اور کانگریس کارکنان میں جھڑپ، کیا چکا جام، سباھش چو پڑا، جے پی اگروال، کیرتی آزاد اور لولی نے کہا کہ کانگریس دہلی والوں کے بھلائی کی لڑائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی

نئی دہلی(انور حسین جعفری)
دہلی میں پانی کے تمام سیمپل فیل ہو نے اور گندہ پانی سپلائی کا ذمہ دار کجریوال حکومت بتا تے ہوئے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سبھاش چوپڑا کی قیادت میں آج سیکڑوں کانگریسی کا رکنان اور عام عوام نے فصیل بند شہر کے تاریخی ترکمان گیٹ پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کانگریسی کارکنان نے تقریباً ایک گھنٹے تک چکاجام کر کے اپنے غصہ کااظہار کیا۔ مظاہرے کے دوران سبھاش چوپڑا اور اور مقامی کانگریس کارکنان میں گندے پانی کی بوتلوں کی مالا پہنی ہوئی تھی۔کانگریس کارکنان اور پولیس کے درمیان ان اس وقت وقت ہلکی جھڑپ بھی ہوئی کوئی جب پولیس کے اعلی افسران نے دہلی کا نگریس کے صدر سبھاش چوپڑا،سابق صدرجے پر کاش اگروال،اروند سنگھ لولی، سابق ایم ایل اے شعیب اقبال،مکیش شرما کو زبردستی گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

کانگریسی مظاہرین دوپہر دو بجے سے مقامی میونسپل کونسلر آل محمد اقبال اور جگجیون شرما کے ساتھ نعرے لگاتے ہوئے ترکمان گیٹ را م لیلا میدان کے قریب واقع دہلی جل بورڈ کے دفتر کے باہر جمع ہونا شروع ہو ئے۔دہلی کا نگریس کے صدر سبھاش چوپڑا،جے پرکاش اگروال شعیب اقبال اور مکیش شرما کے موقع پر پہنچتے ہی کارکنان قابو سے باہر ہو گئے اور انہوں نے چکا جام کر دیا۔ورکرس نے اپنے ہاتھوں میں گندے لانی کی بوتلیں اور پلے کارڈ لے رکھے تھے۔

سبھاش چوپڑانے مظاہرین سے خطاب کرتے کہا کہ گندے پانی اور فضائی آلودگی کیلئے ذمہ دار کجریوال سرکار کے خلاف لاپروائی برتنے اور مجرمانہ معاملہ درج ہونا چاہئے کیوں کہ ان کے کے اقتدار میں ڈائریا سے اب تک2257298 اور کولیرا سے 18010 لوگ چپیٹ میں آچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دلی کی اکثریتی آبادی گندے پانی اور فضائی آلودگی سے پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کی سرکار صرف جھوٹی تشہیر میں مصروف ہے۔دہلی کے عام لوگوں کو پانی کی شکل میں سلو پائزن دے رہی ہے۔جے پی اگروال،لولی اور کیرتی آزاد نے اس موقع پر کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پانی کے سیمپل فیل ہوئے ہیں ہے اس سے پہلے بھی بھی لگاتار دہلی والے گندے پانی سے متاثر ہوتے رہے ہیں۔شعیب اقبال نے الزام لگایاکہ تو پرانی دہلی علاقہ میں تنگ گلیاں ہیں یہاں گندے پانی سے سب سے زیادہ لوگ متاثر ہیں۔

مظاہرہ میں سبھاش چوپڑا، جے پر کاش اگروال،اروندر سنگھ لولی،جگدیش ٹایٹلر،رمیش کمار،مہابل مشرا،کیرتی آزاد،مہیلا کانگریس کی صدر شر مشٹھا مکھرجی،ڈاکٹر نریندر ناتھ،پرو فیسرکرن والیہ،منگت رام سنگل،شعیب اقبال،مکیش شرما،جتیندر کوچر،الکا لامبا،آل محمد اقبال،مکیش گوئل،رنکو،پریرنا سنگھ،علی مہدی،سیما طاہرہ، ستبیرسنگھ، ہری کشن جندل،محمد عثمان، وشنو اگروال، امت ملک، سندیپ تنور،راجیش چوہان، مرزا جاوید علی، عبدالواحد قریشی، امرلتا سانگوان، سمیت سیکڑوں کارکنان اور عام لوگ موجود تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close