تازہ ترین خبریںدلی نامہ

گرونانک دیوجی کے 550ویں پرکاش اتسو پر حکومت کا تاریخی فیصلہ

کجریوال حکومت کرائے گی دہلی کے بزرگوں کو گرو دوارہ کرتارپور صاحب کا مفت سفر

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
وزیر اعلی تیرتھ یوجنا کے تحت دہلی کی کجریوال حکومت دہلی کے بزرگوں کو گرو نانک دیو جی کے 550 ویں پرکاش اتسو کے موقع پر گرودوارہ کرتارپور صاحب کا بھی مفت سفر کرائے گی۔ اس سفر پر آنے والا تمام خرچ دہلی حکومت اٹھائے گی۔اس کیلئے دہلی امرتسر واہگہ بارڈر،شری آنند پور صاحب روٹ کی توسیع کی گئی ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے اس سلسلے میں دہلی سکریٹریٹ میں منعقدہ پریس کا نفرنس میں بتایا کہ دہلی حکومت کی کابینہ سے منظوری کے بعد اس تجویز کی تفصیلات پر کام کرنے کیلئے اسے محکمہ محصولیات کے پاس بھیجا گیا ہے۔ جس سے جلد سے جلداس یاترا کیلئے رجسٹریشن شروع ہو سکیں۔ان کے ساتھ وزیر محصولیات کیلاش گہلوت بھی بطور خاص مو جو د تھے۔وزیر اعلی نے ٹویٹ کرکے بھی اس سفر کے تعلق سے معلومات دی ہے۔

وزیر اعلی اروند کجریوال نے کہا کہ گرو نانک دیو جی کے 550 ویں پرکاش اتسو کے موقع پر دہلی حکومت نے ایک تاریخی فیصلہ لیا ہے۔ یہ وزیر اعلی تیرتھ منصوبے کے تحت ہے، جس میں اب دہلی کے بزرگوں کو کرتارپور صاحب کی بھی یاترا کرا ئی جا ئے گی۔ اس سفر میں آنے والا تمام خرچ دہلی حکموت اتحائے گی۔ہر تیرتھ یاتری کے ساتھ ایک نوجوان شخص بھی اٹینڈنٹ کے طور پر کرتارپور جا سکے گا۔

دہلی حکومت کے کابینہ نے دہلی امرتسر واہگہ بارڈر،شری آنند پور صاحب رو ٹ کی کرتارپور پاکستان تک توسیع کر دی ہے۔ اس منصوبہ کے تحت جو بھی اس روٹ پر جائے گا، وہ اب کرتارپور صاحب کے درشن کر سکے گا۔ کوئی بھی پیسہ بھارت یا پاکستان حکومت کو دینا ہوگا تو وہ دہلی حکومت دے گی۔ کرتارپور کو ری ڈور کیلئے ہندوستان اور پاکستان حکومت کے درمیان کچھ چیزیں طے ہونی ہیں۔ کابینہ نے روٹ توسیع کی منظوری دے کر آگے کی کارروائی کیلئے محکمہ محصولیات کو بھیج دیا ہے، جہاں سے تمام چیزیں فائنل ہونے کے بعد رجسٹریشن شروع کر دیا جا ئیگا۔جس سے گرو نانک کے 550 ویں پرکاش اتسو کے موقع پر لوگوں کو کرتارپور جا سکیں۔

واضح رہے کہ دہلی حکومت کی جانب سے وزیر اعلی تیرتھ یاترا منصوبے کے تحت جو شرائط ہیں ان میں بزرگ دہلی کا ہو نا چا ہئے، بزرگ کی عمر 60سال یا اس سے زیادہ ہو نی چا ہئے، وہ کسی سرکاری نوکری یا اپنا کابزنیس نہ کررہا ہو،بزرگ کی آمدنی 3لاکھ سالانہ سے کم ہو نی چا ہئے۔ اس منصوبے میں ہر سال ہر اسمبلی حلقہ سے 1100بزرگیاترا کے لئے اہل ہو ں گے۔ جو سہولتیں دہلی حکومت کی جانب سے تیرتھ کیلئے دی جا رہی ہیں ان میں منتخب بزرگوں کو 3دن اور 2رات کا مفت سفر کرا یا جا رہا ہے۔

سفر کے ساتھ بزرگوں کے کھانے اور رہنے کا انتظام دہلی حکومت کرتی ہے، بزرگ اپنے ساتھ 18سال سے زیادہ عمر کا کو ئی ایک اٹینڈنٹ لیجا سکتے ہیں ان کے سفر، کھانے اور رہنے کا خرچ بھی دہلی حکومت ہی اٹھائے گی۔ ہر سفر تین دن اور دو رات کا ہو تا ہے،سفر کیلئے آن لائن در خواست دینی ہو تی ہے،وزیر اعلی تیرتھ یاترا منصوبے سے استفادہ حاصل کر نے کیلئے دہلی حکومت کی’تیرتھ یارتی وکاس سمیتی‘کے ویب پورٹل پر آن لائن در خواست دینا ہو تا ہے۔جس کے بعد بزرگوں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعہ کیا جا تا ہے۔
؎

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close