Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںسیاست نامہ

مودی کابینہ میں نئی چمک دمک

نئی دہلی:کورونا اور گرتی ہوئی معیشت نے پوری دنیا میں مودی سرکار کی امیج خراب کردی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ آج مودی کابینہ میں بڑے پیمانے پر پھیر بدل ہوئی ہے۔کئی بڑے بڑے وزراء سے وزارت چھن گئی ہے جس میں پرکاش جاویڈ کر،روی شنکر پرساد ،ہرش وردھن ،رمیش پوکھریال نشنک،تھاورچند گہلوت،سنتوش گنگوار،ڈی ڈی سدانند گوڑا،دیباشری چودھری،بابل سپریو،سنجے گوترے،پرتاپ سارنگی،رائو صاحب دانوے شامل ہیںاور جیوتی راتیہ سندھا ،پشو پتی پارس ، سربانند سونووال ، آرپی سی سنگھ وغیرہ کی چھٹی کردی گئی ہے تو 43 نئے لوگ مودی کابینہ میں شامل ہوئے ہیں۔

Anu priya patel taking oath
NEW DELHI, JULY 07 (UNI):-A tv grab of Anupriya Patel takes oath of office and secrecy to the members of the council of ministers at Rashtrapati Bhavan, in New Delhi on Wednesday.UNI PHOTO-75U

ایک طرح سے یہ کابینہ یوپی الیکشن کو فوکس کرکے بنائی گئی ہےاترپردیش سے 14 نئے وزیر بنائے گئے ہیں ،پہلی بار ایسا ہوا ہے جب مرکزی حکومت میں یوپی کو اتنی بڑی نمائندگی ملی ہے۔دوسری طرف وزیر اعظم مودی بھی جن وزراء کی کارگردگی سے خوش نہیں تھے انہیں باہر کا راستہ دکھادیا گیا ہے۔ کووڈ کو لیکر وزیر اعظم پر چوطرفہ نشانہ لگایا جارہا ہے ۔ہرش وردھن شاید اسی نشانے کی زد میں آگئے ہیں۔ 

بہرحال آج شام 6 بجے راشٹرپتی بھون میں 43 وزرا کی حلف برداری کرائی گئی ۔جن میں جیوتی رادتیہ ،سونووال سمیت 15 وزراء نے کابینہ درجہ وزیر کے تحت حلف لیا جبکہ 28 وزیر مملکت بنائے گئے۔8سال میں پہلی بار سب سے زیادہ 11 خواتین مرکز ویر بنائی گئی ہیں۔

خاص بات تو یہ ہے کہ مودی کابینہ کو چمک دمک دینے کیلئے 7وزرا کی ترقی بھی ہوئی ہے۔جن میں انوراگ ٹھاکر ،کشن ریڈی ، ہردیپ پوری کابینہ وزیر کے طور پر شامل کئے گئے ہیں۔ادھر کرن رجیجو کو بھی کابینہ وزیر بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ منسوخ منڈاریا کا بھی درجہ بڑھادیا گیا ہے۔ اسی طرح وزیر پرشوتم روپالااور آرکے سنگھ کو بھی ترقی دی گئی ہے اور وہ کابینہ وزیر بنائے گئے ہیں۔ 

حلف لینے والے وزراء

نارائن ٹاٹو رانے

سربانند سونوال

ویریندر کمار

جیوترادتیہ سندھیا

رام چندر پرساد سنگھ

اشونی ویشنو

پشوپتی کمار پارس

کرن رجیجو

راج کمار سنگھ

ہردیپ سنگھ پوری

منسکھ منڈاویا

بھوپندر یادو

پرشوتم روپالا

جی کشن ریڈی

انوراگ سنگھ ٹھاکر

پنکج چودھری

انوپریا سنگھ پٹیل

ستیہ پال سنگھ بگھیل

راجیو چندرشیکھر

شوبھا کرندلاجے

بھانو پرتاپ سنگھ ورما

درشن وکرم جردوش

میناکشی لیکھی

انپورنا دیوی

اے نارائناسامی

کوشل کشور

اجے بھٹ

بی ایل ورما

اجے کمار

چوہان دیووسنھ

بھگونت کھوبا

کپل موریشور پاٹل

پرتیما بھومک

سبھاش سرکار

بھگوت کشن راؤ کرڈ

راج کمار رنجن سنگھ

بھارتی پروین پوار

بشویسور ٹوڈو

شانتانو ٹھاکر

منجپارا مہندر بھائی

جان برلا

ڈاکٹر ایل مروگن

نتیش پرمانک

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close