اپنا دیشتازہ ترین خبریں

گجرات میں دوسری ریاستوں کے مزدوروں پر حملوں کی اصل وجہ جی ایس ٹی اور بے روزگاری ہے: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے گجرات میں شمالی ہندوستانیوں پر حملوں کےلئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اشیا اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کےغلط طریقے سے نفاذ اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی وجہ سے وہاں دوسری ریاستوں کے مزدوروں پر حملے ہورہے ہیں۔

مسٹر گاندھی نے منگل کو فیس بک پر کہا کہ بی جےپی حکومت نے پہلےکرنسی نوٹوں کی منسوخی کی اور پھر جی ایس ٹی کو غلط طریقے سے نافذ کیا ہے جس کی وجہ سے گجرات میں کاروبار بند ہوگئے اور معیشت درہم برہم ہوگئی ہے۔اس سے بے روزگاری اور غریبی بڑھتی جارہی ہے اور لوگوں میں غصہ بڑھ رہا ہے۔دوسری ریاستوں سے کام کی تلاش میں آنے والے مزدوروں پر یہاں ہونے والے حملے روکنے کےلئے حکومت کو سخت قدم اٹھانے چاہئے۔

کانگریس صدر نے اپنے پوسٹ میں کہا کہ ’’کمزور اقتصادی پالیسیاں،نوٹوں کی منسوخی اور جی ایس ٹی کو صحیح طریقے سے نافذ نہ کرنے کے برے نتائج ہیں کہ پورے گجرات میں کاروبار تباہ ہوگئے ہیں۔صنعتی اکائیاں بند ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بے روزگاری کا بحران کھڑا ہوگیا ہے۔ حکومت روزگار کے مواقع پیدا نہیں کر پارہی ہے اور اس کی نااہلی اور ناکامی کی وجہ سے نوجوانوں میں ناامیدی اور غصہ بڑھتا جارہا ہے۔ نوجوانوں کا یہی غصہ اور ناامیدی وہاں کام کرنے گئے دوسری ریاستوں کے مزدوروں پر پرتشدد حملوں کی شکل میں ظاہر ہورہا ہے۔ دوسری ریاستوں کے مزدور ہماری اقتصادی ترقی کےلئے اہم ہیں۔ ان پر حملوں سے خوف اور غیر محفوظ ماحول پیدا ہورہا ہے اور یہ صورت حال ہماری معیشت کےلئے اچھی نہیں ہوگی۔ حکومت اسے روکنے کےلئے سختی سے کارروائی کرے اور امن قائم کرنے اور ملک کے ہر شہری کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close