اپنا دیشتازہ ترین خبریں

گجرات: شیروں پر وائرس حملے کا علاج کریں گے سفاری پارک کے ڈاکٹر

کینائن نامی مہلک بیماری سے 14 شیروں کی موت کے بعد گجرات حکومت نے اتر پردیش کے اٹاوہ سفاری پارک کے ڈاکٹروں سے مدد طلب کی ہے۔ پارک کے ڈائرکٹر وی کے سنگھ نے منگل کو یہاں بتایا کہ ملک میں شیروں کی تعداد کے معاملے میں گجرات اول نمبر پر ہے اور وہاں کے شیروں میں ان دنوں کینائن ڈسٹینپر بیماری بھیلا چکی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہی مہلک بیماری کچھ سال پہلے اٹاوہ سفاری کے شیروں کو لاحق ہوئی تھی جس پر قابو پانے کے لئے غیر ملکی ڈاکٹروں کی مدد لی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے ذریعہ قائم سفاری پارک کے ڈاکٹروں نے بیرون ملک سے آئے ماہرین کے ساتھ رہ کر اب اتنی مہارت حاصل کر لی ہے کہ وہ اس بیماری کا علاج کرسکتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ گجرات نے علاج کے لئے پارک کے ماہرین سے مدد کی گذارش کی ہے۔ ماہرڈاکٹروں کی ایک ٹیم گجرات کے لئےروانہ ہو چکی ہے۔

مسٹر سنگھ نے بتایا کہ خاص بات یہ ہے کہ ملک بھر میں اس مہلک بیماری کا علاج صرف اٹاوہ کے سفاری پارک کے ڈاکٹروں کے پاس ہے۔ کافی مشکلوں کے بعد اٹاوہ سفاری کے شیروں کو اس مہلک بیماری سے آزاد کرایا گیا تھا۔ اب اٹاوہ سفاری کی ڈاکٹروں کی ٹیم گجرات کے شیروں کا علاج گی، ابھی تک گجرات میں 14 شیروں کی کینائن ڈسٹینپر سے موت ہوچکی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close